حیدرآباد(پی پی آئی)حیدرآباد میں ہیٹ اسٹروک اور شدید حبس کے باعث 9 افراد جان سے ہا تھ دھو بیٹھے۔سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں لائے جانے والے معمر افراد کی موت ہیٹ اسٹروک سے ہوئی۔انچارج ایدھی کے مطابق سول اسپتال، تھانہ مارکیٹ، تھانہ اے سیکشن، تھانہ حالی روڈ، تھانہ فورٹ اور نارا جیل کی معرفت نو افراد کی لاشیں وصول کی گئیں اور لاوارث لاشیں امانتاً ایدھی کے مقامی قبرستان میں دفن کردی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق انچارج کا دعویٰ ہے کہ تمام افراد کی موت ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئی ہے۔
Next Post
لاہور کی سڑکوں پر ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری
Tue Jul 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی، پی پی آئی کے مطابق یہ فیصلہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہالی روڈ تک چلائی جائے گی جبکہ ٹرام کل 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ٹرام کے راستے پر […]