آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پشاور کے سکھ تاجروں کی پنجاب اور گلگت بلتستان ہجرت

 خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مخدوش حالات کی وجہ سے سکھ برادری کو غیرمعمولی مشکلات کا سامنا ہے۔گذشتہ سات برسوں کے دوران 18 سکھ شہریوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ پشاور میں سکھوں کی معروفشخصیت بابا گورپال سنگھ نے بتایا ’پشاور کے اندرون شہر کا محلہ جوگن شاہ میں جو چھوٹا امرتسر کے نام سے مشہور تھا،  18 ہزار سے زیادہ سکھ آباد تھے مگر یہ تعداد کم ہو کر چھ ہزار رہ گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بابا گورپال سنگھ نے کہا کہ ’پشاور میں کاسمیٹکس اور کپڑوں کے بڑے تاجر سکھ ہوا کرتے تھے مگر اب حالات یکسر مختلف ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی کی کالوں سے تنگ آکر یہ بڑے تاجر پنجاب چلے گئے جب کہ کچھ گلگت بلتستان منتقل ہوگئے ہیں۔‘