آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مقبوضہ وادی کشمیرمیں بنیادی سہولیات کی قلت، عوام پریشان

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں قابض بھارتی انتظامیہ جس غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ کر رہی ہے اسکا خمیازہ شہریوں کو بری طرح بھگتنا پڑرہاہے۔ وادی میں بجلی کی مسلسل اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہری اور دیہی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے جبکہ پینے کے پانی کی فراہمی کا بھی برا حال ہے اور لوگ پانی کو ترستے رہتے ہیں۔رسوئی گیس کی کمی اور اسکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے بھی لوگوں کو پریشانیوں میں دھکیل دیا ہے۔بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ آئے روز سڑکوں پر آکر انتظامیہ کے خلاف احتجاج پر مجبور ہیں۔