لاہور(پی پی آئی)بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’کڑی ہریانے ول دی‘ پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دی۔فلم کی کاسٹ میں اداکار ایمی ورک اور سونم باجوہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم 26 جولائی کو سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی، پی پی آئی کے مطابق فلم کو پاکستان میں ریلیز کر نے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کے پاس ہیں۔واضح رہے کہ فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔