آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بطور وزیر نہیں بلکہ بطور خاتون انصاف لینے ہائیکورٹ آئی ہوں: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا، میری تصویر کو ٹوئٹر پر باقاعدہ طور پر ایک پارٹی کے لوگوں نے وائرل کیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور ایک خاتون ہیں، میں بطور  وزیر نہیں بلکہ بطور خاتون  انصاف لینے آئی ہوں۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 9مئی کی دہشتگرد بہنوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کی 2 خواتین نئی نئی ہیروئن بنی ہیں، 9 مئی کی دہشتگردوں کو کہا جا رہا ہے یہ قوم کی بیٹیاں ہیں، ہم بھی قوم کی بیٹیاں ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مجھ سے پہلے حنا پرویز بٹ، ثانیہ عاشق اور مریم اورنگزیب کی جعلی نازیبا ویڈیوز پھیلائی گئیں، عاصمہ شیرازی اور غریدہ فاروقی کے خلاف گندی مہم آج بھی چل رہی ہے، کیا سب قوم کی بیٹیاں نہیں ہیں؟