عمرکوٹ(پی پی آئی) پریم نگرمیں ایک اور شراب خانہ کھلنے پر علمائے کرام، شہری، سماجی و اقلیتی رہنما سراپا احتجاج بن گئے، احتجاجی مظاہرہ کیا تھربازار سے ریلی نکالی۔ علماء رابطہ کونسل کے رہنماؤں مولانا محمد یعقوب نعمانی، مفتی حماداللہ،عمران علی ، مفتی محمد نواز بجیر،مولانا صابر سومرو،قلیتی رہنماؤں ڈاکٹر کرشن،ارجن مالہی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بھرپور تحریک کا عندیہ دیا۔