وفاقی حکومت کا کراچی میں مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مل کر شہر قائد میں مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکٹرونک میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ خصوصی سرمایہ کونسل کی سفارشات پر ہوا۔ وزارت جہاز رانی اس منصوبے کی اہم ورک اسٹریم کو دیکھے گی۔میری ٹائم بزنس ضلع کراچی پورٹ ترقیاتی پیکج کے تحت بنایا جائے گا۔ منصوبے کے لیے زمین کی نشاندہی ہوچکی ہے اور پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔وزارت جہاز رانی کراچی میں 4 بڑے منصوے بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور گرین فیلڈ ماڈرن کوسٹل سٹی بنانے کا پلان بھی شامل ہے۔کورنگی فشریز بزنس پارک بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ کوسٹل فری اکنامک زون بھی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 لینڈ سلائیڈنگ  سے رابطہ سڑکیں بند، شہریوں اور سیاحوں کومشکلات کا سامنا

Fri Aug 2 , 2024
گلگت/   بلتستان(پی پی آئی)شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ نے جہاں رابطہ سڑکیں بند کردی ہیں وہیں شہریوں اور سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کے مطابق  ناران میں پھنسے سیاحوں کو براستہ گلگت واپس روانہ کیا جائے گا۔