اسلام آباد(پی پی آئی)وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے ا سکولوں میں ہفتے کی تعطیل ختم کرتے ہوئے اسکولوں میں طالب علموں کے لیے خصوصی کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے باقاعدہ نوٹی فی کیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی کلاسز ہر ہفتے ہوا کریں گی، ان کلاسز میں زبان اور دیگر مہارتوں پر توجہ دی جائے گی، جن طالب علموں کو ضرورت ہو گی انھیں ٹارگٹڈ مد د دی جائے گی۔