ون ڈے میںروہیت شرما کا ریکارڑناقابل یقین اورتوڑنا بہت مشکل ہے:برائن لارا

میلبورن:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ روہیت شرما کاون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلنے کا ریکارڑ توڑنا بہت مشکل ہے۔ روہیت شرما نے سری لنکا خلاف میچ میں 264رنز بناکر ریکارڑ قائم کیا تھا، اسے قبل یہ ریکارڑ219رنز کے ساتھ وریندر وسہواگ کے پاس تھا۔ برائن لارا جوکہ ٹیسٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے لمبی اننگزکھیلنے کا ریکارڑ رکھتے ہیں،انھوں نے 400ناٹ آﺅٹ ٹیسٹ اور 501ناٹ آﺅٹ دومیسٹک کرکٹ میں بنائے ہیں۔ لارا کاروہیت شرما کے ریکارڑپر کہنا تھا کہ ہم سروی وی رچرڈ کے انگلینڈ کے خلاف189رنز کے ریکارڑ کو دیکھتے ہوئے جوان ہوئے تھے ،لیکن میں سمجھ رہاتھا کہ 200رنز کاریکارڑتوڑ اجاسکتاہے لیکن اب میں سمجھتاہوں کہ روہیت شرما کا ریکارڑ پہنچ سے دورہے،لاراکا مانناہے کہ یہ اننگز لاجواب تھی۔ انھوں نے کہا کہ جب روہیت شرما نے 200رنز بنائے تو میں سوچ رہاتھا کہ اس آدمی نے دو دفعہ ڈبل سنچری بنائی لیکن مجھے معلوم نہیں تھاکہ یہ ایسا کارنامہ انجام دینے جارہے جو ناممکن نظر آرہاہو۔لارا کا کہناتھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا4سو رنز کاریکارڑتوڑا جاسکتاہے تومیراخیال ہے کہ یہ صرف ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے ممکن ہوہے،اگر کرس گیل اور ویرات کوہلی جیسے بیٹسمین کو دو دن مل گئے اور یہ اپنے انداز میں بیٹنگ کرتے رہے تو یہ ممکن ہے۔برائن لارا کا کہناتھا کہ میرا خیال ہے کہ ٹی ٹوئنٹی نے لوگوں کا اعتمادبحال کیا ہے اسی لیے وہ 2سو اور اڑھائی سو کا ہندسہ باآسانی عبور کرلیتے ہیں جبکہ بیٹسمین اور ٹیمیں اب اس سے بھی آگے نظررکھتے ہیں۔

Latest from Blog