/

کیون پیٹرسن کی اسکول کرکٹ کوچنگ کی پیش کش

لندن:انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے قومی ٹیم میں واپسی سے ناامید ہونے کے بعد اسکول کرکٹ کوچنگ کی پیش کش کردی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے حالیہ ایک سروے کے مطابق انگلینڈ میں 14سال کی عمر تک کرکٹ کی دلچسپی میں 7فی صد تک کمی ہوئی ہے، 2014میں مجموعی طور پر8لاکھ44ہزار ریکارڑ کی گئی جبکہ گزشتہ سال 9لاکھ8ہزار ریکارڑ کی گئی تھی۔ پیٹرسن نے ان اعداد کو شمار کو بتائے ہوئے حکام کو پیش کش کی ہے کہ وہ نچلی سطح سے کرکٹ کے فروغ کے لیے کوچنگ کرنے کو تیار ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میںکرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجودہے لیکن بچوں کی عدم دلچسپی باعث تشویش ہے ، ان کا کہناہے کہ بچو ں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پیٹرسن نے کہا کہ کسی اسکول کی کوچنگ یا اسکول کے بعد سردیوں کی چھٹیوں میں کسی کیمپ میں مجھے بلائیے میں ایک ہفتے میں شامل ہوجاﺅں گا۔ پیٹرسن کاکہناہے کہ ہمیں لوگوں کو اعتماد دلانے ضرورت ہے۔

Latest from Blog