شہدادپور: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ،متعدد سینٹر بند ،عملہ فارغ

شہدادپور: شہداد پور اور ملحقہ علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے موذی مرض میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو ادویات نہ ملنے سے حالت تشویش ناک ہو گئی ،متعدد سینٹر بند اور عملہ کوفارغ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پانچ سال قبل صوبے بھر میں ہیپا ٹائٹس کے موذی مرض کے خاتمے کے لئے شروع کیا جانے والا پروگرام دو ماہ سے سرکاری طور پر انجکشن اور ادویات نہ ملنے سے عملاً بند ہو چکا ہے ،ضلع سانگھڑ کے سرکاری اسپتالوں میں قائم سینٹروں میںہیپاٹائٹس کے موذی مراض کی دوائیاں دو ماہ سے مریضوں کو نہیں ملنے کے سبب متا ثرہ لوگ سخت عذاب کی زندگی گذار رہے ہیں ، اس ضمن میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر مریضوں کو مقررہ مدت میں دوائیاں نہیں ملی تو یہ مرض مزیدشدت کے ساتھ ابھر ے گا ۔ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز اسپتال شہدادپور میں تقریبا±چا ر سوکے قریب مریض درج ہیں، اس اسپتال میں ہیپائٹس کی پانچ ہزار روپے کی پی سی آر ٹیسٹ صرف آٹھ سو روپے میںکی جاتی ہے لیکن ادویات اور بھاری قیمت والے انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور بے سہار امریضوں کو سخت پریشانی کا سامناہے ۔ادھر پی ایم اے شہداد پور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام شبیر قائم خانی نے حکومت کی توجہ اس امر کی جا نب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس موذی مرض کے انسداد کے لئے اقدامات کر نا اشد ضروری ہے ، ہیپاٹائٹس پروگرام سے مستقل ادویات اور انجکشن فوری طور پر فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ کام متعلقہ اداروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ترجیحی بنیادوںپر کر نا چاہیے۔

Latest from Blog