بورڑکو مدوگال رپورٹ میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کے سواکوئی چارہ نہیں:بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی پر واضح کردیا ہے کہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروا ئی کے سواکوئی چارہ نہیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل 2013کے ایڈیشن میں ہونے والی اسپاٹ فکسنگ اورسٹے بازی کے خلاف کیس کی کارروائی کی اور کرکٹ بورڑ پر واضح کردیا کہ ان کے پاس مدوگال رپورٹ میں دئیے گئے ناموں کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو مختلف بیانات پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آئی پی ایل بورڑ کی مشترکہ مفادات کا ادارہ ہے اور انتظامیہ کے کچھ اہلکار ٹیموں کے مالک بھی ہیں۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران ایک موقع پر بی سی سی آئی ان افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا وعدہ کیاجس کے جواب میں کورٹ نے کہا آپ کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔قبل ازیں کورٹ نے بی سی سی آئی کے سابق سربراہ اور آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن کوتنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوبی سی سی آئی کے سربراہ،اور ٹیم کے مالک سے بالاہوکر مفادات کی جنگ کے سوال کا تفصیلی جواب دینا ہوگا،جس کے اہلکار کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

Latest from Blog