مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔جہلم ویلی، چناری، ہٹیاں بالا، اٹھمقام، کنڈل شاہی، کیرن، شاردہ، کیل، گریس ویلی، وادی نیلم، وادی لیپہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر16 منٹ پر جبکہ دوسر اجھٹکا 6 بج کر23 منٹ پرمحسوس کیا گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلہ کی شدت 5.3 اور گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔پی پی آئی کے مطابق زلزلے کا مرکزبارہ مولا کے شمال میں تھا،اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے سوئے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں باہر نکل آئے۔