ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے

سنگاپور: فارمولا ون کے ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے ۔سنگاپور گراں پر ی کے پریکٹس سیشن کے دوسرے راﺅنڈ میںسباستین ویٹل مقررہ اسپیڈ سے زائدپر اپنی کار کو چلایا ،جس کی وجہ سے ان پر 200یورو جرمانہ عائد کردیا گیا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سباستین ویٹل اتنی رقم دس منٹ سے بھی کم وقت میں کماتے ہیں ۔سباستین ویٹل کی سالانہ آمدنی 12ملین یورو ہے جوکہ ایک دن کے حساب سے 32376یو رو بنتے ہیں ۔اسی حساب سے سباستین ویٹل کی فی منٹ آمدنی 22یورو بنتی ہے ۔چنانچہ عالمی چیمپئن کے لئے دو سو یورو کمانا دائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔

Next Post

مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج

Mon Sep 23 , 2013
مورو: مورو کے قریب سونہری گاﺅں میں چند روز قبل اغوا ہونے شخص کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔سونہری فارم گاﺅں میں ڈاہری اتحاد کی جانب سے پپو ڈاہری،محمد رحیم ڈاہری،سیانو ڈاہری،علی حیدر ڈاہری اوردیگر نے پانج روز قبل لاکھا روڈ سے اغواہونے والے اقبال ڈاہری کی بازیابی کے لئے ٹائرنذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کر […]