انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کی بایولائن کی تقرری کے ساتھ بالٹک خطے میں آمد

لندن، یکم دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے اسٹونیا، لیٹویا اور لتھووینیا کی بالٹک ریاستوں میں فرنچائز شراکت دار کی حیثیت سے بایولائن کی تقرری کی ہے۔ یہ ادارے کو یورپ بھر میں کرائے داروں کے لیے قابل رسائی بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کی جانب ایک اور قدم ہوگا۔

Enterprise%20Rent A Car%20Logo. انٹرپرائز رینٹ اے کار کی بایولائن کی تقرری کے ساتھ بالٹک خطے میں آمد

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-d

گزشتہ اٹھارہ ماہ میں انٹرپرائز کی حکمت عملی ایک عالمی نیٹ ورک بنانا رہی ہے تاکہ کاروبار اور تفریح کے لیے سفر کرنے والے افراد کو قدر، پسند اور شاندار صارفی خدمت پیش کرے۔ ادارے کا کاریں کرائے پر دینے کا نیٹ ورک 1,000 سے زائد شاخوں کے ذریعے پہلے ہی مغربی، شمالی اور جنوبی یورپ کے تمام خطوں تک پھیلا ہوا ہے۔ بالٹک ریاستوں کو خدمات پیش کرنے کے لیے بایولائن کی تقرری ان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کاروباری ترقی کے کئی روابط کے لیے اہم خدمت پیش کرتی  ہے۔

بایولائن کی قیادت ایسی انتظامی ٹیم کے پاس ہے جو بالٹک ریاستوں میں کاریں کرائے پر دینے کی مارکیٹ میں وسیع تجربہ کرھتی ہے۔ ادارے کی شاخیں تالین، ریگا اور ویلنیئس کے بڑے ہوائی اڈو پر ہیں، جو اہم کاروباری مراکز تک شاندار رسائی فراہم کرتے ہیں۔ بایولائن اپنے جامع نیٹ کو تین ممالک میں بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

اسٹونیا، لیٹویا اور لتھووینیا 2004ء میں یورپی اتحاد میں شمولیت کے بعد سے مستحکم ترقی ظاہر کررہے ہیں اور یورپ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہیں۔

اس معاہدے کے بعد مرحلہ وار اجراء بالٹک مقامات پر معروف انٹرپرائز-رینٹ برانڈ نظر آئے گا، ساتھ ساتھ ثقافتی اور عملی دونوں طرح سے کاروباروں کو قریب لانے کے لیے ایک تکمیلی منصوبہ چلایا جائے گا۔

انٹرپرائز رینٹ-اے-کار میں عالمی فرنچائزنگ کے نائب صدر پیٹر اسمتھ نے کہا کہ: “صارفی خدمت انٹرپرائز کی بنیادی کاروباری قدر ہے۔اپنے پورے توسیعی پروگرام میں ہماری توجہ ہر ملک میں بہترین ادارے کے ساتھ تعاون پر رہی ہے، اور ایسے ادارے کے ساتھ جو صارف کی دیکھ بھال سے ہماری وابستگی میں ساجھے دار ہوں۔”

“بایولائن بالٹک خطے میں بڑے ہوائی اڈوں پر مقامات اور خدمات اور قدر کی شاندار ساکھ رکھتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ بایولائن کے ملازمین کاروبار سے وابستہ ہیں اور اس شراکت داری کے نتیجے میں ملنے والے مواقع پر خوش ہیں۔ یہ آغاز ہے جس کے بارے میں ہمیں امید ہے کہ ان اہم ممالک میں صارفین کی خدمت کے طویل المیعاد تعلق کو جنم دے گا۔”

بایولائن، چیف آپریٹنگ آفیسر، مائیکل کیسلوف نے کہا کہ “انٹرپرائز بہترین خدمات پیش کرنے کی بین الاقوامی ساکھ رکھتا ہے، اور ساتھ ساتھ کاروبار اور تفریح دونوں کے کرائے پر گاڑیاں حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے شاندار قدر رکھتا ہے۔ ہم اس کے جدید ترین شراکت دار کے طور پر منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں اور ہماری نظریں بالٹک خطے میں نئے انٹرپرائز مقامات پر صارفین کا خیرمقدم کرنے پر مرکوز ہیں۔”

“بالٹک ریاستوں نے حالیہ سالوں میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور اس کا اندازہ خطے میں کرائے پر کاریں لینے کی طلب میں اضافے سے لگایاجا سکتا ہے۔ انٹرپرائز برانڈ کا حصہ بننے کا یہ عمل اس سے بہتر وقت پر ہو نہیں سکتا تھا۔”

انٹرپرائز برانڈ اس وقت 29 یورپی ممالک میں دستیاب ہے جس کے ساتھ آنے والے مہینوں میں مزید مقامات شامل ہوں گے۔ یہ شمالی امریکہ میں ادارے کے جامع نیٹ ورک اور چین میں آپریشنز میں اضافہ ہے۔

انٹرپرائز رینٹ-اے-کار سینٹ لوئس میں قائم انٹرپرائز ہولڈنگز کا حصہ ہے، اور دنیا میں سب سے زیادہ کرائے پر کاریں فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ انٹرپرائز دنیا بھر میں 8,600 سے زيادہ دفاتر چلاتا ہے۔ حال ہی میں اس نے اپنے برانڈڈ آپریشنز کو دنیا بھر کے خطوں میں ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے مراکز پر تیزی سے بڑھایا ہے اور اب 70 سے زیادہ ممالک میں کام کرتا ہے۔

انٹرپرائز ہولڈنگز امریکین میں نیشنل کار رینٹل اور الامو رینٹ اے کار برانڈز بھی چلاتا ہے، اور اپنے ملحقہ ادارے انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ کے ذریعے نقل وحمل کا ایک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز اور انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ – جس میں جامع کار رینٹل اور کار شیئرنگ سروسز، کمرشل ٹرک رینٹل، کارپوریٹ فلیٹ مینجمنٹ اور ریٹیل کار سیلز شامل ہیں – جو مالی سال 2014ء میں مشترکہ طور آمدنی میں 17.8 ارب ڈالرز اور 83,000 افراد کے روزگار کے ذمہ دار ہیں اور دنیا بھر میں 1.5 ملین گاڑیاں چلاتا ہے۔ اپنے علاقائی ماتحت اداروں کے ذریعے چلنے والا انٹرپرائز ہولڈنگز آمدنی، بیڑے اور ملازمین کی تعداد کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا کار رینٹل ادارہ ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز کی سالانہ آمدنی سیاحتی صنعت میں سرفہرست کے قریب ہے، اور یہ دیگر تمام رینٹل کار کمپنیوں، اور بیشتر ایئرلائنز، کروز لائنز، ہوٹلوں، ٹور آپریٹرز اور آن لائن ٹریول ایجنسیوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

Latest from Blog