ہائبرنم کے بروس لی: انٹر دی گیم کے پہلے ہی ہفتے میں 2 ملین سے زیادہ ڈاؤنلوڈز

مونٹریال، 2 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — گیم ڈیولپر اور پبلشر ہائبرنم اور بروس لی انٹرایکٹو، ایل ایل سی (بروس لی انٹرپرائزز ایل ایل سی کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ) بروس لی اسٹیٹ کے تعاون سے بنائے گئے واحد باضابطہ موبائل فائٹنگ گیم بروس لی: انٹر دی گیم کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔

سائیڈ-اسکرولنگ 2-ڈی موبائل گیم بروس لی: انٹر دی گیم جمعرات 27 نومبر کو مارشل آرٹس کی عظیم شخصیت بروس لی کے یوم پیدائش پر آئی ٹیونز، گوگل پلے اور ایمیزن ایپ اسٹورز میں آ چکا ہے۔

تین ایپ اسٹورز اور 12 مختلف زبانوں میں اتنے بڑے پیمانے پر عالمی اجراء ہائبرنم کے پبلشنگ شعبے کے لیے پہلا موقع ہے۔ مونٹریال میں واقع اسٹوڈیو  155 ملازمین کے ساتھ بروس لی انٹرایکٹو کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا تاکہ ایک ایسا موبائل ٹائٹل تیار اور جاری کرے جو دنیا بھر میں بروس لی کے کروڑوں پرستاروں کو بہلائے اور لطف دے۔

بروس لی کی بیٹی اور بروس لی انٹرایکٹو ایل ایل سی کی سی ای او اور مالکہ شینن لی نے کہا کہ “ہم طویل عرصے سے اپنا بروس لی گیم بنانا چاہ رہے تھے۔  گزشتہ چند سالوں میں دیگر گیمز بھی جاری ہوئے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں تھا جس میں ہم آغاز سے اختتام تک اتنی لگن سے شامل ہوئے ہوں۔ ہم اپنے اس پسندیدہ گیم کی تخلیق میں اپنے شراکت دار ہائبرنم کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں، جو ہمارے خیال میں بروس لی کے مزاج کے عین مطابق ہے اور کھیلنے میں بھی بہت پرلطف ہے۔”

ہائبر نیم کے نائب صدر اور چیف برانڈ افسر لوئی-رینے آکلیئرنے کہا کہ “مختلف پلیٹ فارموں پر اور بیک وقت کئی زبانوں میں اجراء ایک بہت بڑا امتحان تھا جس میں ہماری ٹیم بخوبی کامیاب ہوئی!”۔ بروس لی انٹر: دی گیم اپنے اجراء کے پہلے ہی ہفتے میں دو ملین سے زیادہ مرتبہ ڈاؤنلوڈ کیا گیا اور تینوں ایپ اسٹورز میں خصوصی جگہ پائی۔ آکلیئر نے مزید کہا کہ “اس بڑے اجراء نے صنعت میں بڑے ڈیولپر اور پبلشر کی حیثیت سے ہائبرنمکے مقام کو مضبوط کیا ہے اور شراکت داری کے مواقع کے کئی نئے دروازے کھولے ہیں۔”

ہائبرنم کے جاری کردہ بروس لی: انٹر دی گیم میں کھلاڑیوں کو بروس لی کی حیثیت لڑنا ہوگا اور 40 بھرپور لیولز میں ہزاروں دشمنوں کو شکست دینا ہوگی۔ ابتداء میں آسان اور آخر میں مشکلگیم صرف بروس لی سے وابستہ درجنوں کپڑوں اور ہتھیاروں سے بھی لیس ہے۔

ہائبرنم کے بارے میں

2005ء سے گیمز کی تیاری، اینی میشن اور بصری اثرات کی تخلیق میں ہائبرنیم کی مہارت نے ادارے کو ایمیزن، لیگو، ڈزنی، کارٹون نیٹ ورک، ہاف برک، میٹل، ڈی ای این اے اور ووگا جیسے صنعت کے بڑے اداروں کے ساتھ مختلف پلیٹ فارم کے گیم تیار کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اپنے نئے پبلشنگ شعبے کے ساتھ ہائبرنم نے بروس لی: انٹر دی گیم کا اجراء کیا ہے اور دنیا کے پسندیدہ ترین براڈز میں سے ایک ڈیجیٹل دنیا میں لانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔

کارلا ڈی چیچیو، کمیونی کیشنز ایڈوائزر، ہائبرنم، 4703-436 (514) ،cdeciccio@hibernum.com ؛  کرسٹینا نہاس، کاروباری و قانونی مشیر، بروس لی ایل ایل سی، 2100-287 (310) ، Christina@brucelee.com

Latest from Blog