ڈی ڈی بی یورو بیسٹ سال کا بہترین نیٹ ورک اور سال کی بہترین ایجنسی قرار

لندن، 4 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — ڈی ڈی بی ورلڈوائیڈ کو رواں ہفتے ہیلسنکی میں منعقدہ 2014ء یوروبیسٹ فیسٹیول آف کریٹوٹی میں مسلسل دوسری مرتبہ سال کا بہترین نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کی نیٹ ورک اداروں میں سے ایک سال کی بہترین ایجنسی قرار پایا ہے۔ مجموعی طور پر نیٹ ورک نے 45 اعزازات حاصل کیے جن میں ایک گراں پری، نو سونے، 21 چاندی اور 14 کانسی کے تمغے شامل ہیں، جو 12 زمروں میں حاصل کیے گئے: فلم، اشاعت، آؤٹ ڈور، ریڈیو، براہ راست، ذرائع ابلاغ، تشہیر و فعالیت، تکمیل شدہ، ڈیزائن، پی آر، ہنر اور برانڈڈ مواد۔

ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی نے مجموعی طور پر 16 اعزازات کے ساتھ سال کی بہترین ایجنسی کا اعزاز جیتا، جن میں گوگل+ فرنٹ رو کے لیے آؤٹ ڈور کا گراں پری بھی شامل ہے۔ ایجنسی نے آؤٹ ڈور، تشہیر و فعالیت اور تکمیل شدہ زمروں میں ہاروے نکولس کی “سوری آئی اسپین ٹاٹ آن مائی سیلف” کے لیے پانچ سونے کے تمغے اور ایس ایس ای “مایا” کے لیے ہنر میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔ سال کی بہترین ایجنسی کے اعزازات میں حصہ لینے والی دیگر مہمات میں جان لوئس کے لیے “بیئر اینڈ ہیئر”، ہاروے نکولس کے لیے “اسپرنگ/سمر 2014ء سیل،” میرمائٹ کے لیے “ریسکیو” اور ووکس ویگن کے لیے “میڈ فار ریئل لائف” شامل ہیں۔

ڈی ڈی بی اسپین میڈرڈ کو سیلیم کی “ابورشن ٹریول” پر براہ راست زمرے میں سونے اور ڈی ڈی بی گروپ جرمنی برلن نے ڈوئچے ٹیلی کام کی “جوزز وائی فائی ڈوگس” پر ہنر کے زمرے میں سونے کا تمغہ ملا۔

نیٹ ورک کی کامیابیوں میں حصہ لینے والی دیگر ایجنسیوں میں ڈی ڈی بی پیرس، ڈی ڈی بی اینڈ ٹرائبل ورلڈ وائیڈ (نیدرلینڈز)، ڈی ڈی بی برسلز اور ڈی ڈی بی اسٹاک ہوم شامل ہیں۔

ڈی ڈی بی یورپ، مشرق وسطیٰ و افریقہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹرو ٹرامونٹن نے کہا کہ “آج ہماری صنعت بہت تیز اور سخت مسابقت کی حامل ہوچکی ہے۔ اس لیے یہ اعزاز حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور اسے برقرار رکھنا اور بھی زبردست ہے۔ مجھے اپنی ایجنسیوں پر فخر ہے، جو اتنے وسیع زمرہ جات میں تسلسل کے ساتھ تازہ خیالات پیش کررہی ہیں، اور خاص طور پر ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی پر، جو سال کی بہترین ایجنسی کے خطاب کی مکمل حقدار ہے۔”

ڈی ڈی بی ورلڈوائیڈ کے چیف کریٹو آفیسر امیر کسایی نے کہا کہ “مارکیٹنگ کی دنیا میں ہمارا کردار صرف تخلیقی شعور، کہانیاں بتانے اور ڈیٹا حاصل کرنے تک محدود نہیں،بلکہ یہ تعلق اور اثر انگیزی تخلیق کرنے کے بارے میں ہے۔ ہم تازہ و نئے طریقوں سے متعلقہ سچ اور رابطہ کو تلاش تیار ہیں، اور ڈی ڈی بی کی یوروبیسٹ میں کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ ہماری علاقائی ایجنسیاں کام کے اس طریقے کو مکمل طور پر اختیار کرتی ہیں۔”

یہ چھ سالوں میں پانچواں موقع ہے کہ ڈی ڈی بی نیٹ ورک اعزاز کو اپنے گھر لایا ہے۔ ڈی ڈی بی 2009ء، 2010ء، 2011ء اور 2013ء میں بھی سال کے بہترین نیٹ ورک کے یوروبیسٹ ایوارڈ حاصل کرچکا ہے۔

ڈی ڈی بی ای ایم ای اے کے بارے میں

ڈی ڈی بی ای ایم ای اے دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ اعزاز یافتہ اشتہاری و مارکیٹنگ نیٹ ورک ڈی ڈی بی ورلڈ وائیڈ (www.ddb.com) کا حصہ ہے۔ 2012ء میں ڈی ڈی بی کو کمپین کی جانب سے سال کا بہترین اشتہاری نیٹ ورک نامزد کیا گیا تھا، اور ساتھ ساتھ اسٹریٹجی میگزین نے بھی اسے سال کی بہترین ایجنسی اور سال کی بہترین ڈیجیٹل ایجنسی کے اعزازات دیے۔ 2013ء میں ڈی ڈی بی نے یوروبیسٹ ایوارڈز اور افریقن کرسٹل ایوارڈز میں سال کے بہترین ایجنسی  نیٹ ورک کے اعزازات حاصل کیے۔ 2014ء کے معروف کان بین الاقوامی فیسٹیول آف کریٹوٹی میں ڈی ڈی بی ای ایم ای اے کو سال کے بہترین علاقائی نیٹ ورک اور سال کی بہترین ایجنسی کے خطابات ملے۔ مزید برآں، دی گن رپورٹ ڈی ڈی بی کو گزشتہ 15 سالوں میں سے 12 سال تک سرفہرست 3 عالمی نیٹ ورکس میں شامل کرچکی ہے۔

1949ء میں قائم ہونے والا ڈی ڈی بی اومنی کوم گروپ (این وائی ایس ای)  کا حصہ ہے اور 90 سے زیادہ ممالک میں 200سے زائد دفاتر پر مشتمل ہے جس کا پرچم بردار دفتر نیو یارک، این وائے میں واقع ہے۔

یوروبیسٹ کے بارے میں

یوروبیسٹ فلم، اشاعت، آؤٹ ڈور، ریڈیو، ہنر، متعامل، ذرائع ابلاغ براہ راست، تشہیر و فعالیت، ڈیزائن، پی آر، موبائل اور برانڈڈ مواد و تفریحی اشتہاربازی کے زمروں میں تخلیقی مہارت کے لیے یورپ کا معروف سالانہ ایوارڈ مقابلہ ہے ۔ 2008ء سے یہ اعزاز، جس کا فیصلہ یورپ کے سب سے تخلیقی دماغ کرتے ہیں، ڈھائی دن کے میلے میں دیا جاتا ہے جو یورپی مارکیٹ سے متعلق خاص موضوعات کی شناخت اور شمولیت کے موضوع پر ہوتا ہے۔ میلے میں 1,800 سے زیادہ وفود شرکت کرتے ہیں، اور ماضی میں اسٹاک ہوم، ایمسٹرڈیم، ہمبرگ اور لزبن میں منعقد ہوچکا ہے۔ یوروبیسٹ کو لائن فیسٹیولز کی جانب سے منظم کیا جاتا ہے۔ www.eurobest.com

اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ کے بارے میں

اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای- OMC) ایک معروف عالمی مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونی کیشنز کمپنی ہے۔ اومنی کوم کے برانڈڈ نیٹ ورکس اور متعدد خصوصی ادارے 100 سے زیادہ ممالک میں 5,000 سے زائد صارفین کو اشتہاری، تزویراتی میڈیا منصوبہ بندی اور خریداری، ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو مارکیٹنگ، براہ راست و اشتہاری مارکیٹنگ، تعلقات عامہ اور رابطے کی دیگر خصوصی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

اومنی کوم اور اس کے برانڈز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.omnicomgroup.com۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
سارا کوسگروو، کمیونی کیشنز ڈائریکٹر، ڈی ڈی بی یورپ
ای میل:  Sara.cosgrove@ddb-europe.com
فون: 4230-258-207-(0) 44+

Latest from Blog