116 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی بین الاقوامی کو زیادہ سے زیادہ واپس لاتی ہے”

گوانگ چو، چین، 8 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — شرکاء کی داد و تحسین کے ساتھ کینٹن میلہ تجارت کے لیے ایک جدید مقام فراہم کرنے کی خاطر مستقل کام کررہا ہے۔ 116 واں میلہ، جو 4 نومبر کو گوانگ چو میں مکمل ہوا، اس سے مستثنیٰ نہیں تھا، جہاں منتظمین نمائش کے موضوعات، تقریب کی ترویج، معلومات کے تبادلے اور دیگر خدمات کے لیے جدت اختیار کررہے ہیں۔

سال میں دو مرتبہ ہونے والی تقریب نے 200 سے زیادہ ممالک کے 186,104 خریداروں کی توجہ مبذول کروائی، جو 115 ویں سیشن کے مقابلے میں صرف 1 فیصد کمی تھی۔ جبکہ تقریب میں ہونے والے برآمدی معاہدوں کی کل مالیت بھی سال بہ سال کی بنیاد پر 29.16 ارب امریکی ڈالرز تک کم ہوئی، آسیان ممالک، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ ایس اے آر سب کے ساتھ معاہدے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ہمیشہ کی طرح کینٹن میلہ نے مختلف النوع بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے مثبت تبصرے حاصل کیے۔

“آپ کو یہاں کچھ بھی مل سکتا ہے،” باورچی خانے کی تھوک مصنوعات فروخت کرنے والے ادارے سوکا ہوم اسٹائل کے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے خریدار ہاویئر سلاما نے کہا۔ “میں دیگر ملکوں میں تجارتی میلوں میں بھی شرکت کرچکا ہوں اور اشیاء کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کیا، لیکن کینٹن میلے میں میں نے ہمیشہ وہ پایا، جو چاہا ۔”

1,300 سے زیادہ بین الاقوامی چین کمپنیوں نے میلے مین شرکت کی، جن میں 2013ء میں دنیا کے سرفہرست 250 خوردہ فروشوں میں سے 102 بھی شامل تھے۔ ان میں دنیا کے 10 سرفہرست عالمی خوردہ فروشوں میں سے پانچ  شامل تھے: وال-مارٹ، ٹیسکو، کاریفور، ہوم ڈپو اور ٹارگٹ۔ بین الاقوامی و قومی پویلین کی تکمیل کے لیے نئے نمونے کو بھی سراہا گیا، جس میں بین الاقوامی پویلین نے 45 ممالک اور خطوں کے  551 اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ نمائش کے توانائی اور پالتو جانوروں کی مصنوعات کے نئے حصے بھی مقبول رہے۔

جیسا کہ منتظمین کینٹن میلے کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کی مستقل کوشش کررہے ہیں، 116 ویں سیشن نے تقریب کے گرین ڈیولپمنٹ پلان کے مکمل اجراء کا بھی مشاہدہ کیا۔ نمائش کنندگان کی جانب سے استعمال کیے گئے سبز معیارات کی تعداد گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 15 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ تقریباً 40,000 رہی، جبکہ مرحلہ 1 اور 2 میں گزشتہ سیشن کے مقابلے میں کوڑا اور گندگی ڈھکنا بھی زیادہ رہا۔

میلے میں نمائش کے لیے پیش کردہ مصنوعات کے تنوع کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ پہلی بار میلے میں شرکت کرنے والے جمیکا کے کیوین ڈوگلس، کیوی ورجن ہیئر کے سی ای او، بالوں کی مصنوعات اور اشیاء جیسا کہ ہیئرڈرائیرز اور شیمپو کی تلاش میں تھے۔

خوشی سے چہکتے ہوئے ڈوگلس نے کہا کہ “فروخت کے لیے پیش کردہ چینی مصنوعات کی پسندیدگی اور معیار اول درجے کا ہے، بلاشبہ میں یہاں  دوبارہ آؤں گا۔”

میلہ منتظمین کی نظریں اب کینٹن میلے کی 117 ویں قسط پر ہیں، جو 15 اپریل 2015ء سے شروع ہوگا۔

مزيد معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

رابطہ: جناب وو سیاؤینگ، 8628-8913-20-86+، xiaoying.wu@cantonfair.org

Latest from Blog