اسکوٹیابینک کی باضابطہ شراکت دار کی حیثیت سے کونکاکاف میں شمولیت

– وسیع معاہدہ کثیر بین الاقوامی باہمی مقابلوں کا احاطہ کرتا ہے، اسکوٹیابینک کونکاکاف چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل اسپانسر اور باضابطہ بینک کی حیثیت سے نامزد

میامی، 9 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — شمالی، وسطی امریکی اور کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال(کونکاکاف) نے آج اسکوٹیابینک کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو بین الاقوامی بینک کو کونکاکاف چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل اسپانسر اور کنفیڈریشن کے لیے باضابطہ بینک کی حیثیت دے رہی ہے۔

کئی سالوں پر مشتمل معاہدہ اسکوٹیابینک کو کونکاکاف کا پہلا باضابطہ شراکت دار بنا رہا ہے، اور 2018ء تک مختلف ٹورنامنٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں فروری 2015ء سے شروع ہونے والا علاقے کا سب سے اہم کلب مقابلہ – کونکاکاف چیمپئنز لیگ- بھی شامل ہے جو اب اسکوٹیابینک چیمپئنزلیگ کہلائے گا جبکہ چیمپئن شپ 2014-15ء کے مقابلے جاری ہیں۔

کونکاکاف کے صدر جیفری ویب نے کہا کہ “میں کونکاکاف کے فٹ بال خاندان میں اسکوٹیابینک کی آمد اور اس تزویراتی شراکت داری کے آغاز پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ معاہدہ کونکاکاف کی املاک کی بڑھتی ہوئی قدر کو ظاہر کرتا ہماری کنفیڈریشن پر بھروسے اور اعتماد کو نمایاں کرتا ہے۔”

ٹورنٹو میں صدر دفاتر کا حامل کینیڈا کا سب سے بڑا بین الاقوامی بینک اسکوٹیابینک لاطینی امریکہ، کیریبین اور ایشیا کے علاقوں سمیت 55 سے زیادہ ممالک میں موجودگی رکھتا ہے۔ بینک مصنوعات اور خدمات کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے، جن میں 21 ملین سے زیادہ صارفین کے لیے ذاتی و کمرشل بینکاری، ویلتھ مینجمنٹ، کارپوریٹ اورسرمایہ کاری بینکنگ شامل ہیں۔

اسکوٹیابینک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر جان ڈوئیگ نے کہا کہ “اسکوٹیا بینک اپنی اساس اور کونکاکاف خطے سے بھرپور وابستگی پر فخر کرتا ہے –اور 180 سے زیادہ سالوں سے صارفین، کاروباری اداروں اور مقامی برادریوں کو مدد دے رہا ہے۔ یہ شراکت داری اسکوٹیابینک کے لیے فطری طور پر معقول ہے ہے۔ فٹ بال سے ہم اپنے صارفین کی طرح جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں اور ہمیں موجودہ اور مستقبل کے فٹ بال ستاروں کو سہارا دینے پر خوشی ہے۔ ہماری نظریں اس خوبصورت کھیل کی اسپورٹس مین شپ اور اجتماعی انداز میں کھیل کا لطف اٹھانے پر مرکوزہیں۔”

چیمپئنز لیگ کی ٹائٹل اسپانسرشپ کے ساتھ ساتھ اسکوٹیابینک 2015ء اور 2017ء کے لیے کنفیڈریشن کی قومی ٹیموں کے سرفہرست ٹورنامنٹ کونکاکاف گولڈ کپ کا باضابطہ اسپانسر بھی بن گیا ہے۔

اسکوٹیابینک 2018ء تک کونکاکاف کے مختلف اضافی ٹورنامنٹس کی بھی مدد کرے گا، جن میں 2016ء اولمپک کوالیفائنگ ایونٹس، اور انڈر-20 اور انڈر-17 سطحوں پر مردوں اور عورتوں کے ٹورنامنٹس بھی شامل ہیں، جن کا آغاز جنوری میں شروع ہونے والے کونکاکاف مردوں کی انڈر-20 چیمپئن شپ جمیکا 2015ء سے ہوگا۔

معاہدے میں سی ایف یو کیریبین کپ اور یو این سی اے ایف سینٹرل امریکن کپ کے اگلے دو ایڈیشنز کے لیے اسپانسرشپ بھی شامل ہے، اور ساتھ ساتھ بیچ سوکر، فٹ سال اور انڈر-15 سطح پر لڑکوں اور لڑکیوں کی آئندہ کونکاکاف چیمپئن شپس بھی شامل ہیں۔

کونکاکاف کے لیے اسپانسرشپ حقوق رکھنے والے ادارے ٹریفک اسپورٹس یو ایس اے کے صدر آرون ڈیوڈسن نے کہا کہ “جب 2013ء کے اواخر میں ہم نے کونکاکاف کے ساتھ اپنے معاہدے کو توسیع دی تھی تو ہماری نظریں کونکاکاف کے شراکت داروں کی جانب سے عالمی معیارات کے مطابق اسپانسرشپ پروگرام کی ازسرنو تعمیر پر تھیں۔ اسکوٹیابینک کونکاکاف شراکت دار کی حیثیت سے بہترین تلاش ہے کیونکہ کھیل اور اپنی مقامی آبادیوں سے ان کی وابستگی کی بدولتان کے قدم پورے خطے میں ہیں۔”

شراکت داری کا اعلان منگل کی صبح میکسیکو شہر کے میکسیکن اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا گیا، جس میں میکسیکو اور بین الاقوامی فٹ بال برادری سے مدعو کیے گئے خصوصی مہمان موجود تھے جن میں میکسیکن فٹ بال فیڈریشن کے صدر جسٹیو کومپین بھی شریک تھے۔

Latest from Blog