ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 40 میگاواٹ پیک کا شمسی پاور پلانٹ تعمیر کرلیا

میونخ، 16 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — معروف اسمارٹ توانائی حل فراہم کرنے والے ادارے ای ٹی سولر انرجی کارپوریشن (“ای ٹی سولر”) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مکمل ملکیت ماتحت ادارے ای ٹی سلوشنز اے جی کو مقامی شراکت داری جی-سسٹمز اور ایلمور کے ساتھ اسرائیل میں 40 میگاواٹ پیک کے پاور پلانٹ کے لیے ٹرن کی ای پی سی سروس فراہم کرنے کی خاطر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر شمسی تنصیب کے معروف ادارے اراوا پاور اور دنیا کی بڑی بجلی کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں میں سے اکی ای ڈی ایف انرجیز نوویلس اسرائیل (“ای ڈی ایف-ای این”) کی مشترکہ ملکیت ہے۔

 ایلات سے  تقریباً 45 کلومیٹر دور شمال میں کبوتز کتورا میں واقع منصوبہ 600,000 مربع میٹر کی صحرائی زمین پر بنایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ نئی شمسی توانائی تنصیب ہر سال 70,000 میگاواٹ گھنٹے سے زیادہ کی صاف اور قابل تجدید توانائی پیدا کرے گی۔

ای ٹی سولر اس شمسی پلانٹ کے لیے منصوبہ جاتی انتظام، برقی ڈیزائن اور پلانٹ کی خاکہ بندی، خرید، ضبط معیار، تعمیراتی نگرانی اور سپردگی کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، ای ٹی سولر دیکھ بھال کی خدمات کے فراہم کنندہ کی حیثیت سے بھی کام کرے گا، اور اراوا پاور آپریشن خدمات پیش کرے گا۔

ای ٹی سولر کے صدر اور سی ای او ڈینس شی نے تبصرہ کیا کہ “یہ مشرق وسطیٰ میں اب تک سب سے بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ ہے، یہ مقامی مارکیٹ میں صاف، قابل مقدور اور قابل بھروسہ توانائی کی موثر انداز میں فراہمی کے لیے ہمارے جامع شمسی توانائی حلوں کا اہم مظاہرہ بھی ہے۔ ہمیں ای ڈی ایف-ای این اور اراوا پاور کے ساتھ اپنے تعاون کو پھیلانے اور گہرا کرنے پر خوشی ہے، کہ ہم رواں سال اسرائیل میں 7.8 میگاواٹ پیک کے شمسی توانائی پلانٹ کی تکمیل کے بعد افادہ عام کے اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دیں۔”

ای ٹی سولر کے بارے میں

ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجیوں اور خصوصی مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر  شمسی توانائی کے پلانٹ کے لیے ایک ہی مقام پر تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے جن میں پیشرفت، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، حصول، تعمیر اور چلانا اور دیکھ بھال شامل ہیں۔  ای ٹی سولر اور ای ٹی سلوشنز اے جی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.comاور www.etsolutions.de۔

ای ڈی ایف-ای این کے بارے میں

ای ڈی ایف انرجیز نوویلس قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں رہنما ہے۔ ادارہ بنیادی طور پر اپنے مالک ادارے اور تیسرے فریقین کے لیے زیادہ تر یورپ اور شمالی امریکہ میں ماحول دوست بجلی توانائی کے منصوبے تعمیر کرتا، نصب کرتا اور چلاتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.edf-energies-nouvelles.com۔

اراوا پاور کے بارے میں

اراوا پاور اسرائیل میں معروف شمسی توانائی کے اداروں اور شمسی شعبے کے رہنما اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ 2011ء میں کیتورا سن، اسرائیل میں زمینی بنیاد پر شمسی میدان کے اجراء کا پہلا شمسی توانائی ادارہ تھا۔ اپریل 2014ء میں اراوا پاور نے نجو اور اراوا میں 6 اضافی شمسی میدان جاری کیے جو مل کر 36 میگاواٹ کی صاف بجلی پیدا کریں گے۔ کبوتز کتورا میں کتورا سولر کی تعمیر کا آغاز، جو 40 میگاواٹ کی پیداوار دے گا، نجو کے خطے میں بڑے میدانوں کی اے پی سی کی متعدد تعمیرات میں پہلا ہوگا۔ ملاحظہ کیجیے: http://www.aravapower.com۔

 مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے:
ایرک چینگ
ٹیلی فون:8098 8689 25 86+ایکسٹینشن 9011 / 8386 4518 136 86+
فیکس: 8097 8689  25 86+

ای میل: eric.zhang@etsolar.com / pr@etsolar.com

Latest from Blog