برشودڈینجرآسکرز کے لیے میدان میں

لاس اینجلس، 22 اکتوبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ہالی ووڈ میں 25 سالہ ایشیائی خاتون ہدایت کار لیوی چینگ کی ہدایت یافتہ فلم برشودڈینجر ایک یا زیادہ آسکرزکے لیے غور کی خاطر منتخب کی گئی ہے؛ اور انٹراسٹیلر، فیوری، فاکس کیچر اور دی ہنگرگیمز: موکنگ جے، پارٹ 1 جیسی فلموں کا مقابلہ کررہی ہے۔

برشودڈینجر کا باضابطہ ٹریلر: https://www.youtube.com/watch?v=rmIs8VzD4h4

برشودڈینجر تصاویر: https://www.dropbox.com/sh/j8a63mb4t8xhpwy/AAB_qaih2CVQFkibqz0HZOEPa#

لیوی چینگ نے برشودڈینجر کی ہدایات دی ہیں اور اس میں اداکاری بھی کی ہے۔ فلموں میں مشکل و خطرناک مناظر کرنے والی خاتون کی حیثیت سے اپنے پیشہ ورانہ دور کا آغاز کرنے والی لیوی23 سال کی عمر مینبرشودڈینجر کو تخلیق کرنے گئیں، جو ممکنہ طور پر انہیں ہالی ووڈ میں ایکشن فلموں کی پہلی ایشیائی خاتون ہدایت کار بنانے جارہی ہے۔

برشودڈینجرایک بھائی بہن کی کہانی پیش کرتی ہے، ایک جنگجو اور ایک مصور کی، جو ایک کنٹینر میں خطرناک سفر کے بعد سیاٹل پہنچتے ہیں۔ ایک آرٹ گیلری کا مالک ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئےانہیں رکھ لیتا ہے، اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں دونوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ لیکن وہ ایسا شخص نہیں ہوتا جیسا دکھائی دیتا ہے اور ان کے خواب “برشودڈینجر” میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

برشودڈینجر کا آغاز لاس اینجلس میں ہوا جس میں کئی معروف شخصیات نے شرکت کی جیسا کہ جناب آسکرز کے گورنر ڈان ہالاور جمہوریہ انڈونیشیا کی قائم مقام قونصل جنرل محترمہ سری وایونی۔

فن اور مارشل آرٹس کی بظاہرمختلف دنیائیں”برشودڈینجر” میں بڑی خوبصورتی کے ساتھ ملتی ہیں – لاس اینجلس ٹائمز

مارشل آرٹس جرائم کی سنسنی خیز فلم نے فلم ساز لیوی چینگ کے فلمی عہد کا آغاز کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی درجہ رکھنے والے 19 سالہ مارشل آرٹسٹ کین چینگ کے بڑی اسکرین پر آمد کا بھی اعلان کرتی ہے جنہوں نے فلم تحریر کی ہے اور اپنی بہن کے ساتھ اداکاری بھی کی ہے۔

Latest from Blog