ایروفلوٹ چین میں: مواقع اور مستقبل کی شناخت

شین چین، چین، 23 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — 23 دسمبر 2014ء کو شین چین، چین میں جے ایس سی ایرو فلوٹ – روسی ایئر لائنز نے ایک کاروباری گول میز اجلاس اور مذاکرات منعقد کیا جس کا مقصد ایشیائی خطے میں ادارے کے مقام کو مضبوط کرنا، روس اور چین کی ہوا بازی کی کاروباری برادریوں کے درمیان تعاون کو بڑھانا اور ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سیاحتی صنعت کے روابط کو فروغ دینا شامل ہے۔

اجلاس کے دوران مارکیٹ ماہرین کی جانب سے ایروفلو کے مواقع پیش کیے گئے۔ جناب ایلگزیلنڈلوکاشین، سربراہ انٹرنیشنل پی آر ڈویژن، کمیونیکیشنز ڈپارٹمنٹ نے زور دیا کہ چین ایرولوفٹ کی سرفہرست کلیدی مارکیٹوںمیں سے ایک ہے، اور بیجنگ اور شنگھائی سب سے گنجان ترین راستے ہیں۔ ماسکو امریکہ، یورپ اور ایشیا کے درمیان موزوں راستہ ہے، جو پرواز میں مسافروں کے 2 گھنٹے تک بچا سکتا ہے۔ ایروفلوٹ اپنے بیڑے کو بڑھا رہا ہے اور ماسکو میں شیرمتیوو ہوائی اڈے کے ٹرمینل ڈی پر اپنا نیا مرکز بنا چکا ہے جو 2009ء میں فعال ہوا۔ چین سے آنے/جانے والے ٹرانزٹ مسافر ایروفلوٹ کا اہم نیٹ ورک بنانے والا عنصر ہے۔ کلیدی ٹرانزٹمقامات سینٹ پیٹرزبرگ، روم، ایتھنز، لندن، پیرس، میلان، میڈرڈ، بارسلونا ہیں۔ ایروفلوٹ2015ء میں مقبول ترین چینی راستے کی حیثیت سے بیجنگ کے لیے اپنی پروازوں کی گنجائش کو ہفتے میں 17 پروازوں تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ جناب نکیتاکرشیوسکی، رکن ایروفلوٹ پبلک کونسل، ڈاکٹر آف سائنس، پروفیسر، نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے، خاص طور پر روس میں سیاسی و اقتصادی باؤ کے اس دور میں ، تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ “ہمیں دونوں ممالک کے درمیان کاروباری و سیاحتی تعلقات کی ترویح کو نہیں بھولنا چاہیے، بلاشبہ آنے والے سالوں میں ہمارے ملکوں کے کاروباری افراد اور شہریوں کے باہمی مفادات بڑھیں گے۔ اس سب کو”ایروفلوٹ” اور چین کی جانب سے اضافی کوششوں کی ضرورت ہوگی تاکہ اپنے شہریوں کی ضروریات پوری کریں۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمارے بجائے یہ کام کوئی اور کرلے گا۔ ایروفلوٹ روس کی پرچم بردار ایئرلائناور یورپ میں سب سے بڑے ایئرلائن گروپوں میں سے ایک ہے۔ 2013ء میں اپنے 90 ویں سال میں ایروفلوٹ نے 20.9 ملین مسافروں کو پہنچایا جو کسی بھی روسی ایئر لائن کا ریکارڈ ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh//20141223/723389)

 ذریعہ: ایروفلوٹ

Latest from Blog