ماربل سلیبکریمری (ر) پاکستان میں کھلنے کے لیے تیار

–عالمی فرنچائز گروپ ویسٹرنبرانڈزپرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے کے ذریعے لاہور، پاکستان میں گھر میں بنی آئس کریم اور مکس –اِنزلاتا ہے

اٹلانٹا، 30 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — ماربل سلیبکریمری (ر) کے فرنچائزرگلوبلفرنچائز گروپ (جی ایف جی) ایل ایل سی پاکستان میں پہلی ماربل سلیبکریمری کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔ ویسٹرنبرانڈزپرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے کے ذریعے ماربل سلیب کریمری، لاہور کے شہر میں کھل رہا ہے جو اپنے قہوہ خانوں،ریستورانوں اور تفریحی پیشکشوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسٹور ماربل سلیب کی تازہ گھر میں بنی تازہ آئس کریم کے ساتھ خاص مکس-اِنز اور آئس کریم کیکسپیش کرتاہے۔ یہ جدید ترین وڈیوگیمز اور کونسولز کے ساتھ ایک مکمل گیم روم  اور ایک ڈرائیو-تھرو کھڑکی بھی پیش کرتا ہے جو صارفین کو اپنی گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھےباآسانی میٹھی اشیاء حاصل کرنے کی سہولت دے گا۔

Marble Slab Creamery Opens in Pakistan۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141229/166309

“ماربل سلیبکریمریجی ایف جی کا سب سے مشہور بین الاقوامی برانڈ ہے اور لاہور، پاکستان میں اسٹور کا آغاز جنوب مشرقی ایشیا و برصغیر میں ہماری مستقل توسیع کو ظاہر کرتا ہے،” صدر اور سی ایاو جی ایف جی کرس ڈل نے کہا۔ “اب ہمارے پاس 130 سے زیادہ بین الاقوامی مقامات ہیں اورہم آئس کریم کا لطف اور ماربل سلیبکریمری کا تجربہ پاکستان کے عوام کے لیے لانے پر بہت خوش ہیں۔”

 پاکستان میں مغربی کھانوں اور ملبوسات کے برانڈز میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ صارفین کی قوت خرید بڑھ رہی ہے۔ نیا ماربل سلیبکریمری8,000 مربع فٹ کے متاثر کن مقام پر پھیلا ہوا ہے جو اسے دنیا بھر میں بڑے ماربل سلیبکریمریاسٹورز میں ایک بنا رہا ہے۔ لاہور اسٹور اسی عمارت میں واقع ہے جہاں فروری 2015ء میں پاکستان کا پہلا 9ڈی مووی تھیٹر کھلنے کے لیے تیار ہے۔

“ہم پاکستان کے پہلے ماربل سلیبکریمری کو مقامی آبادی کے لیے بہترین اور خاندانی تفریحی اور میٹھی اشیاء کا منفرد مقام بنانا چاہتے ہیں،” جواد قریشی، شریک مالک اور چیف مارکیٹنگآفیسرویسٹرنبرانڈز نے کہا۔ “ماربل سلیبکریمریپاکستان میں اپنی مزیدار ترین آئس کریم پیش کرے گا اور ہماریخاص مکس-اِن پیشکشیں صارفین کو اپنے آرڈر کو ضرورت کے مطابق تبدیل کرکےانوکھا  اور یادگار تجربہ دیں گی۔ پاکستان میں اس کے جیسا کوئی نہیں، اور ہماری نظریں اپنے مہمانوں کا خیرمقدم کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔”

لاہور، پاکستان میں ماربل سلیبکریمری14-اے/III محمود علی قصوری روڈ، گلبرگ 3 میں واقع ہے۔ ماربل سلیبکریمری بحرین، کینیڈا، گوام، سعودی عرب، کویت، لبنان، متحدہ عرب امارات، قطر، سنگاپور اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں بین الاقوامی مقامات رکھتا ہے۔

اپنے قریبی مقام کی تلاش کے لیے ہماری ویبسائٹwww.marbleslab.comملاحظہ کریں۔ آپ فیس بک (ر)، www.facebook.com/marbleslabcreamery، ٹوئٹر، (@Marbleslab)؛ یا انسٹاگرام (@marbleslabcreamery) پر گفتگو میں شامل ہو سکتے ہیں۔

 ماربل سلیبکریمری (ر) کے بارے میں www.marbleslab.com

خاص طور پر تیار کردہ سپر-پریمیم  اور ہاتھ سے بنی آئس کریم کا معروف فراہم کنندہ اور فروزنسلیبتکنیک کے جدت طراز ماربل سلیبکریمری کا قیام 1983ء میں ہوا۔ ماربل سلیبکریمری آئس کریم کی ہر مقدار مقامی باڑوں سے حاصل کردہ دودھ اور دنیا بھر میں ذائقے کے اجزاء کے استعمال کے ذریعے اسٹور میں کم مقدار میں تازہ تیار کی جاتی ہے۔ آج ماربل سلیبکریمریبحرین، کینیڈا، گوام، سعودی عرب، پاکستان، کویت، لبنان، متحدہ عرب امارات، قطر، سنگاپور اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مقامات کے ساتھ دنیا بھر میں صارفین کا لطف اٹھا رہا ہے۔

 گلوبلفرنچائز گروپ ایل ایل سی کے بارے میں – www.globalfranchise.com

گلوبلفرنچائز گروپ، ایل ایل سی ایک تزویراتیبرانڈمینجمنٹ کمپنی ہے جس کا مقصد فرنچائزبرانڈز اور اسے بنانے والے افراد کے لیے کام کرنا ہے۔ ادارہ فرنچائزبرانڈز کا ایک ایسا پورٹ فولیو رکھتا ہے جس میں پانچ بنیادی کوئیک سروس ریسوراں (کیوایس آر) فرنچائز خیالات شامل ہیں: گریٹ امریکن کوکیز (ر)، ہاٹ ڈاگ آن اے اسٹک ٹ م، ماربل سلیبکریمری (ر) میگیموز آئس کریم اینڈ ٹریٹری (ر)، اور پریٹزلمیکر (ر)۔ برانڈزگلوبلفرنچائز گروپ، ایل ایل سی کے ماتحت ادارے جی ایف جی مینجمنٹ، ایل ایل سی کی جانب سے سنبھالے جاتے ہیں۔ گلوبلفرنچائز گروپ ایل ایل سی آزاد سرمایہ کاری فرم لیوائنلیختمانکیپٹلپارٹنرز کا ایک پورٹ فولیو ادارہ ہے، جس کے زیر انتظام تقریباً 7 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات ہیں اور وہ فرنچائز انتظام کا وسیع تجربہ رکھتا ہے۔

Latest from Blog