فوسن میڈوبروک انشورنس گروپ انکارپوریٹڈ حاصل کرے گا

–مالی سودا فوسن کے لیے امریکی پی اینڈ سی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر موجودگی قائم کرنا ممکن بنائے گا

ہانگ کانگ اور ساؤتھ فیلڈ، مشی گن، 31 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — فوسن انٹرنیشنل لمیٹڈ (ایچ کے ای ایکس اسٹاک کوڈ: 00656، مع اپنے ماتحت ادارے، “فوسن”) اور میڈوبروک انشورنس گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: MIG) (“میڈوبروک”) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ حتمی معاہدے میں داخل ہو چکے ہیں جس کے تحت فوسن 8.65 امریکی ڈالر فی حصص نقد کے بدلے میڈوبروک کو حاصل کرے گا، جو تقریباً 433 ملین امریکی ڈالرز کے مجموعی مالی سودے کی قدر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مالی سودے کے بعد میڈوبروک کی مجلس منتظمین کی جانب سے تزویراتی متبادلات  کا جامع جائزہ ہوا ہے اور 29 دسمبر 2014ء کو میڈوبروک کی کلوزنگ قیمت پر 24 فیصد پریمیئم اور 29 دسمبر 2014ء کو ختم ہونے والے دور پر میڈوبروک کی تین ماہ کی اوسط کلوزنگ قیمت کے 39 فیصد پریمیئم کی نمائندگی کرتا ہے۔ مالی سودا 30 ستمبر 2014ء کے مطابق تقریباً 1.04  ضرب میڈوبروک کی فی حصص بک ویلیو کے حاصل ضرب کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔

فوسن شنگھائی، چین میں صدر دفاتر رکھنے والا معروف سرمایہ کاری گروپ ہے جو 50 ارب ڈالر سے زیادہ کے کل اثاثہ جات اور دنیا بھر میں آپریشنز رکھتا ہے۔میڈوبروک کا حصول فوسن کے لیے امریکی پی اینڈ سی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر موجودگی قائم کرنا ممکن بنائے گا۔ اس وقت فوسن کے کل اثاثہ جات کا ایک تہائی سے زیادہ دنیا بھر میں انشورنس کے کاروباروں میں لگا ہوا ہے، جس میں یونگ آن پی اینڈ سی انشورنس، پرامریکا فوسن لائف انشورنس اور پیک ری انشورنس کے ساتھ ساتھ پرتگال کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی فڈیلیڈیڈ شامل ہیں۔ بیمہ شعبے میں فوسن کی سب سے حالیہ سرمایہ کاری اگست 2014ء میں آئرن شور انکارپوریٹڈ میں 20 فیصد ایکوئٹی منافع کا حصول ہے۔

فوسن کے چیئرمین گو گوانگ چینگ نے کہا کہ “یہ مالی سودا فوسن کو اہم امریکی پی اینڈ سی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے دے گا، جو ہماری بنیادی بیمہ کاروبار کو پھیلانے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ میڈوبروک باصلاحیت ملازمین، اعلیٰ معیار کی خصوصی بیمہ مصنوعات کی جامع پیشکش، تقسیم کاری کا زبردست نیٹ ورک اور بیمہ یافتگان کی تبدیل ہوتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے سے مضبوط وابستگی رکھتا ہے۔ مالی سودا فوسن کے لیے ایک اور سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے اور فوسن کے لیے اپنی بیمہ جھکاؤ رکھنے والی جامع مالیاتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنا ممکن بنائے گا۔”

رابرڈ ایس کیوبن، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈوبروک نے کہا کہ “فوسن کے ساتھ ملاپ اپنے صارفین، شراکت داری اور بیمہ یافتگان کی ضروریات میں مدد پر توجہ جاری رکھتے ہوئے ہماری سرمایہ بنیاد کو مزید مستحکم کرتا ہے، اور بیمہ کارکردگی کو بہتر بنا رہا اور منافع کو تحریک دے رہا ہے۔”

جناب کیوبن نے مزید کہا کہ “یہ مالی سودا حصص یافتگان کی قدر کو زیادہ سے زیادہ کرھنے کے لیے جامع تزویراتی نظرثانی عمل  کی تکمیل ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ ہمارے حصص یافتگان کے لیے ایک مثبت نتیجہ ہے، جو زبردست قدر حاصل کریں گے؛ ہمارے ملازمین کے لیے، جو ایک زیادہ بڑے اور عالمی ادارے کا حصہ بن کر بہتر مواقع کا فائدہ اٹھائیں گے؛ اور ہمارے صارفین، شراکت داروں اور بیمہ یافتگان کے لیے، جو زیادہ مضبوط خصوصی خطرہ، بیمہ اور خدمات فراہم کنندہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔”

مالی سودے کو میڈوبروک کی مجلس منتظمین کے تمام ڈائریکٹرز نے اجلاس میں بالاتفاق رائے منظور کیا اور فوسن کی مجلس منتظمین کی جانب سے کامل رضامندی کے ساتھ قبول کیا گیا۔ مالی سودے کی تکمیل کے بعد، جو 2015ء کی دوسری ششماہی میں ممکن ہے، میڈوبروک ساؤتھ فیلڈ، مشی گن میں اپنے صدر دفاتر کو بدستور برقرار رکھے گا اور میڈوبروک کے برانڈ نام کے ساتھ کام کرے گا۔ یہ مالی سودا میڈوبروک کے حصص یافتگان کے ساتھ ساتھ انضباطی منظوریوں آور دیگر مخصوص تکمیل کی شرائط پورا ہونے سے مشروط ہے۔

کے پی ایم جی، ٹاورز واٹسن ڈیلاویئر اور پرائس واٹر ہاؤس کوپرز فوسن کے لیے بالترتیب مالیاتی، بیمہ کاری اور محصول کے مشیران کا کام کررہے ہیں۔ ڈی ایل اے پائپر ایل ایل پی فوسن کے قانونی مشیر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ولس کیپٹل مارکیٹس اینڈ ایڈوائزری مالی سودے کے حوالے سے میڈوبروک کے لیے خصوصی مالیاتی مشیر اور سڈلی آسٹن ایل ایل پی قانونی مشیر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

فوسن انٹرنیشنل لمیٹڈ کے بارے میں

فوسن 1992ء میں شنگھائی میں قائم کیا گیا تھا۔ فوسن انٹرنیشنل لمیٹڈ (00656.HK) 16جولائی 2007ء کو ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ پر مندرج کیا گیا تھا۔ آج فوسن چار کاروباری محرک قائم کر چکا ہے جو “بیمہ، صنعتی آپریشنز، سرمایہ کاری اور اثاثہ جاتی انتظام” پر مشتمل ہے۔ یہ عالمی معیار کا سرمایہ کاری گروپ بننے کے لیے جدوجہد کرتا ہے جسے دو محرکات کا سہارا حاصل ہو “بیمہ-جھکاؤ جامع مالیاتی صلاحیت” اور “صنعتی-بنیاد رکھنے والی عالمی سرمایہ کاری صلاحیت”۔ یہ “عالمی وسائل کے ساتھ چین کی نمو کی تحریک کو جوڑنے” کے اپنے سرمایہ کاری نمونے میں اقدار کی سرمایہ کاری کے اصول کو لاگو کرنے سے وابستہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.fosun.com۔

میڈوبروک انشورنس گروپ کے بارے میں

ساؤتھ فیلڈ، مشی گن میں قائم میڈوبروک انشورنس گروپ انکارپوریٹڈ خصوصی پروگرام مینجمنٹ مارکیٹ میں ایک رہنما ادارہ ہے۔ میڈوبروک میں مختلف ادارے، کلیمز اور نقصان سے محفوظ رہنے کی تنصیبات، خود بیمہ انتظامی ادارے اور چھ جائیداد و حادثہ بیمہ کرنے والے ادارے شامل ہیں۔ میڈوبروک امریکہ میں اٹھائیس مقامات رکھتا ہے۔ میڈوبروک ایک خطرے کا انتظام کرنے والا ادارہ ہے، جو ایجنٹوں، ماہرین اور تجارتی انجمنوں اور درمیانے درجے کے بیمہ داروں کے لیے خطرات کا انتظام کرنے والے خصوصی حلوں میں مہارت رکھتا ہے۔ میڈوبروک انشورنس گروپ انکارپوریٹڈ کے عمومی حصص نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں “MIG” کے نام کے تحت درج ہیں۔ مزید معلومات کے لیے میڈوبروک کی کارپوریٹ ویب سائٹ ملاحظہ کریںwww.meadowbrook.com۔

 فوسن روابط
ایڈتھ لوئی / کیٹ چاؤ
کارپوریٹ کمیونی کیشنز اینڈ مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ
(852) 2509 3228 / (1) 646 490 9835
edithlui@fosun.com / katezhao@fosun.com

 میڈوبروک روابط
سرمایہ کاروں کے لیے:
کیرن ایم اسپان
میڈوبروک
ایس وی پی اینڈ چیف فنانشل آفیسر
(248) 204-8178

 ذرائع ابلاغ کے لیے:
برائن لوک / جینی گور
سارڈ وربینن اینڈ کمپنی
312-895-4700

 مستقبل کے حوالے سے بیانات کے بارے میں انتباہی اطلاع

اس اعلامیہ میں متعدد ایسے بیانات شامل ہو سکتے ہیں جو سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کے سیکشن 27اے، ترمیم شدہ، اور سیکورٹیز ایکسچینج ایکٹ 1934ء کے سیکشن 21 ای، ترمیم شدہ، کے تحت مستقبل کے حوالے سے بیانات میں شمار ہوتے ہیں۔ ان میں ارادہ، یقین، یا انتظامیہ کی موجودہ توقعات کے بارے میں بیانات شامل ہیں، جن میں ایسے بیانات شمار ہوتے ہیں جو “یقین،” “توقع،” “متوقع،” “تخمینہ،” یا ایسےہی تاثرات رکھتا ہو، لیکن یہ صرف انہی تک محدود نہیں۔ہمارا ارادہ ہے کہ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء میں مستقبل کے حوالے سے بیانات کے لیے سیف ہاربر فراہمی رکھتے ہو۔ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات مختلف خطرات اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں، جن میں سے کئی ادارے کی گرفت سے باہر ہیں، اور حقیقی نتائج کو ایسے بیانات میں پیش کردہ نتائج سے قطعاً تبدیل کر سکتے ہیں۔ ادارے  کے مجوزہ مالی سودے کے حوالے سے خطرات اور غیر یقینی کیفیات  میں شامل ہیں، لیکن صرف انہی تک محدود نہیں: ادارے کے حصص یافتگان کی جانب سے سودے کی منظوری نہ دینا؛ مالی سودے کے وقت کے حوالے سے غیر یقینی کیفیات؛ خطرہ کہ مالی سودے کے لیے درکار انضباطی یا دیگر منظوریاں نہ ملیں یا ایسی شرائط پر ملیں جن کی توقع نہیں کی جا رہی؛ مالی سودے کے لیے مسابقتی ردعمل؛ مالی سودے کے حوالے سے مقدمہ بازی؛ اعلان یا مجوزہ سودے زیر تجویز حالت کے نتیجے میں موجودہ منصوبوں اور آپریشنز میں رکاوٹ؛ اعلان اور مجوزہ سودے کی زیر تجویز رہنے کی حالت کے نتیجے میں ملازمین کو روکنے رکھنے میں ممکنہ دشواری؛ زیر تجویز سودے سے ہونے والی رکاوٹ ایجنٹوں، خورہ فروشوں، رسد کنندگان، صارفین، بیمہ یافتگان اور ریگولیٹرز کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کو مزید دشوار بنائے گی؛ اور دیگر عوامل جو 31 دسمبر 2013ء کو ختم ہونے والی سال پر یو ایس سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائی گئی ادارے کی سالانہ رپورٹ کے فارم 10-کے میں موجود ہیں۔

اہم اضافی معلومات

یہ اعلامیہ میڈوبروک انشورنس گروپ انکارپوریٹڈ (“میڈوبروک”) اور فوسن انٹرنیشنل لمیٹڈ کے مجوزہ انضمام کے سودے کے حوالے سے جاری کیا جارہا ہے۔ مجوزہ انضمام غور کے لیے میڈوبروک کے حصص یافتگان کو دیا جائے گا۔ اس حوالے سے میڈوبروک ایس ای سی کے ساتھ متعلقہ مواد کو دستاویزی صورت دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں مختارنامے کا ابتدائی اور حتمی بیان شامل ہیں۔ مختارنامے کا حتمی بیان میڈوبروک کے حصص یافتگان کو ارسال کیا جائے گا۔ ووٹ یا سرمایہ کاری کے کسی بھی فیصلے سے قبل سرمایہ کار اور حصص یافتگان پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ مجوزہ مالی سودے کے حوالے سے مختارنامے کے حتمی بیان اور ایس ای سی میں جمع کرائی گئی اور کروانے کے لیے تیار کسی بھی متعلقہ دستاویز کا، جمع کروائے جانے کے بعد، اچھی طرح اور مکمل مطالعہ کریں اور کیونکہ وہ مجوزہ مالی سودے کے حوالے سے اہم معلومات کی حامل ہوں گی۔ سرمایہ کار اور حصص یافتگان ایک مرتبہ ایس ای سی میں جمع کروائے جانے کے بعد ویب سائٹ www.sec.gov کے ذریعے مختارنامے کے بیان،اور اس میں ہونے والی کسی بھی ترمیم یا ضمیمے، اور میڈوبروک کے بارے میں اہم معلومات کی حامل دیگر دستاویز  کی مفت نقول حاصل کر سکتے ہیں۔ میڈوبروک کی جانب سے ایس ای سی میں جمع کردہ دستاویزات کی نقول میڈوبروک کی ویب سائٹ پر سرمایہ کار تعلقات کے شعبے میں www.meadowbrook.comیا www.investorcalendar.com “ڈاکیومنٹس اینڈ فائلنگز” کی سرخی تلے مفت دستیاب ہیں ۔ میڈوبروک کے حصص یافتگان مختارنامے کے حتمی بیان کی مفت نقول میڈوبروک کے سرمایہ کار تعلقات رابطے کیرن اسپان سے (248) 204-8178 پر رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔

ادارہ اور اس کے متعدد ڈائریکٹرز، ایگزیکٹو افسران اور دیگر انتظامی اراکین اور ملازمین مجوزہ مالی سودے کے حوالے سے مختارنامے کی درخواست میں شرکاء کی حیثیت سے شمولیت کی استدعا کرسکتے ہیں۔ میڈوبروک کے ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو افسران کے بارے میں معلومات 2014ء کے سالانہ اجلاس برائے حصص یافتگان کے مختارنامہ بیان میں پہلے سے دی جارہی ہے، جو 14 اپریل 2014ء کو ایس ای سی میں جمع کروائی گئی، 31 دسمبر 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں فارم 10-کے میں اس کی سالانہ رپورٹ، جو 5 مارچ 2014ء کو ایس ای سی میں جمع کروائی گئی، اور ایس ایس سی میں اس کے بعد وقتاً فوقتاً جمع کروائی گئی دستاویزات میں، جن میں سے ہر ایک مندرجہ بالا ذرائع سے مفت حاصل کی جا سکتی ہے۔ میڈوبروک کے حصص یافتگان کی مختارنامہ استدعا کے شرکاء اور ان کے بلاواسطہ اور بالواسطہ مفادات کے حوالے سے معلومات کی تعریف ابتدائی اور حتمی مختارنامہ بیانات میں اور ایس ای سی کے ساتھ متعلقہ مواد، جب بھی وہ دستیاب ہوگا، میں شامل ہوں گی۔

Latest from Blog