جے اے سولر کی 2014ء میں برطانوی منصوبوں کے لیے سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیول کی فراہمی

شنگھائی، 5 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — جے اے سولر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2014ء میں معروف برطانوی شمسی ڈیولپر اور ای پی سی سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیولز فراہم کرچکا ہے۔ یہ ماڈیولز برطانیہ میں سولر سنچری کے زمین پر نصیب شمسی منصوبوں اور بڑی تجارتی چھتوں میں استعمال کیے گئے۔

تقریباً 49 میگاواٹ پیک کی جے اے سولر کے ملکیتی فل اسکوائر مونو 275 واٹ پیک ماڈیولز سدک شمسی فارم میں لگائے جائیں گے۔ مارچ 2015ء میں ایک مرتبہ گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد فارم برطانیہ میں تاریخ کا کے سب سے بڑے شمسی فارموں میں سے ایک بن جائے گا۔

جناب باؤ فینگ جن، چیئرمین اور سی ای او جے اے سولر نے کہا کہ “برطانوی مارکیٹ جے اے سولر کے لیے بدستور بہت کامیاب ہے اور ہم سال بہ سال اس میں مسلسل اضافہ دیکھ چکے ہیں۔ ہمیں سولر سنچری کے ساتھ اپنے تعلق پر بہت فخر ہے، جو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر شمسی مصنوعات کا معروف تیار کنندہ ہے اور اپنی معیاری ساخت گری اور کارگزاری کی وجہ سے عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری مصنوعات اچھے ہاتھوں میں ہیں۔”

جناب جن نے مزید کہا کہ “5 میگاواٹ پیک سے زیادہ کے انفرادی پی وی مقامات کے لیے قریبی قابل تجدید عہد (آر او) حد کے باوجود، ہم 2015ء میں برطانوی مارکیٹ کے لیے اچھی امید رکھتے ہیں۔ برطانوی پی وی صنعت مضبوط بنیادوں کے ساتھ بہت متحرک ہے۔ ہم مارکیٹ کو تیز شرح کے ساتھ پختہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، اور چھتوں پر سولر لگانے کی جانب توجہ کی مرحلہ وار منتقلی ہماری زیادہ طاقت کی مصنوعات کے لیے ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے۔”

سولر سنچری کے سی ای او فرانس وان دین ہیویل نے کہا کہ “ہمارے لیے اپنے شمسی فارم منصوبوں، خاص طور پر اپنے بڑے مقامات اور منصوبوں، کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جے اے سولر جیسی مالی طور پر طاقتور اور قابل بھروسہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنا اہم ہے۔ ہمیں اپنی برطانوی تعمیرات کے لیے جے اے سولر کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے؛ برطانیہ کی شمسی توانائی صلاحیت کو بڑھانا توانائی کی آزادی کو بھی بہتر بناتا ہے اور غیر ملکی برآمدات پر انحصار کو بھی کم کرتا ہے۔”

سولرسنچری کے بارے میں

سولر سنچری دنیا کے سب سے قابل تعظیم اداروں میں سے ایک ہے۔ 1998ء میں قائم ہونے کے ساتھ ہم شمسی توانائی کے ابتدائی دنوں سے موجود ہیں اور اس ارتقاء کا حصہ رہے ہیں جس نے پی وی کو آج ایک پرکشش سرمایہ کاری بنایا ہے۔ ہم صنعت کے کسی بھی ادارے سے مقامات کی زیادہ اقسام پر شمسی توانائی لگاتے ہیں، اور مصنوعات کی جدت طرازی میں متعدد اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔

رابطہ:
ایریکا ہو
86-21-6095-5888/6095-5999+
sales@jasolar.com؛ market@jasolar.com

Latest from Blog