اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو دینی مجلس میں شرکت کی اجازت نہیں دی، گھر میں مسلسل نظر بند

سرینگر: پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں مودی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر میں مسلسل گھر میں نظر بند رکھ کر انہیں شہر کے علاقے نقشبند صاحب میں منعقدہ ایک دینی مجلس میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ یہ مجلس ہر برس 3 ربیع الاول کو منعقد ہو تی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نقشبند میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کیلئے مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کیلئے پہنچتے ہیں تاہم بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ کو گزشتہ پانچ برس سے اس مجلس میں شرکت سے محروم رکھا۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے ایک بیان میں میرواعظ کو گھر میں مسلسل نظر بند رکھ کر مجلس میں شرکت سے روکنے کے انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی۔ بیان میں کہا کہ نقشبند صاحب میں بڑی تعداد میں لوگ میر واعظ کی آمد کے منتظر تھے لیکن قابض انتظامیہ کا اقدام انکے شدید مایوسی اور ضطراب کا باعث بنا۔انجمن نے کہاکہ میرواعظ کو بار بار نمازجمعہ کی ادائیگی اور دینی مجالس میں شرکت سے روکنا انتہائی افسوسناک ہے، انتظامیہ انہیں فور ی طور پر رہا اور دینی امور میں مداخلت کا سلسلہ بند کرے۔