116 واں کینٹن میلہ – “جدید ایس ایم ای کے لیے بہترین شراکت دار”

گوانگ چو، چین، 6 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — چھوٹے اور درمیانے حجم کے اداروں (ایس ایم ایز) کثیر القومی اداروں جیسی بڑی آمدنی تو حاصل نہیں کرتے، لیکن اس کے باوجود وہ ہر صحت مند معیشت کا بنیادی پتھر ہیں۔ قیمتی ملازمتوں کی فراہمی، ضروری اشیاء کی رسد اور بڑے اداروں کو خدمات پیش کرنے اور جدت طرازی کو تحریک دینے کے ساتھ یہ اقتصادی نمو کو ترغیب دیتی اور سہارتی ہیں۔

چین کے سب سے معروف اور منافع بخش تجارتی میلے کی حیثیت سے کینٹن میلہ طویل عرصے سے عالمی تجارت کے لیے ایس ایم ایز کی اہمیت کو تسلیم کرچکا ہے۔ آج میلے میں شرکت کرنے والے تقریباً 70 فیصد غیر ملکی مہمان یا تو ایس ایم ای مالکان ہیں، یا مینیجرز اور ملازمین۔ وہ مصنوعات کو خریدنے، مارکیٹ رحجانات کو تلاش کرنے، معلومات اکٹھی کرنے اور چینی اداروں کے ساتھ منافع بخش شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ گوانگ چو کا سفر کرتے ہیں۔

گھریلو سجاوٹ کی اشیاء خریدنے کے لیے 116ویں کینٹن میلے کا دورہ کرتے ہوئے گوادیلوپ کے اتینے دوسری بار میلے میں شرکت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ “چھوٹے کاروباروں کے لیے کینٹن میلہ بہترین ون اسٹاپ شاپ ہے۔ میں یہاں دو نئے فراہم کنندگان سے ملا اور چند کارخانوں کا بھی دورہ کیا۔ میں شپنگ، فریٹ فارورڈنگ اور تکمیل بھی کرسکتا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ میلہ بہت منظم ہے جو اسے بہت مناسب بناتا ہوں۔”

کینٹن میلہ منتظمین دنیا بھر میں ایس ایم ایز کوو اپنے کاروبارو کو بڑھانے میں مدد دینے سے وابستہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مستقل نئے ٹولز، ترغیبات اور منصوبے تیار کررہا ہے جو چھوٹے کاروباروں کو مدد دیں، انہیں بڑھتی ہوئی چینی مارکیٹ میں پیش کردہ بیش بہا مواقع کا فائدہ اٹھانے کی سہولت دے رہے ہیں۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ دنیا بھر کے ایوانہائے تجارت اور کاروباری انجمنوں کے ساتھ تعاون، ایسے اداروں  تک رسائی جو جلد سراہ سکیں کہ جب معاملہ نتائج کا ہو تو میلے کے ساتھ شراکت داری کتنی اہم ہے۔

سفری بستوں کو تلاش کرنے اولے قبرص کے نکولاؤ نے بھی 116 ویں کینٹن میلے کا دورہ کیا۔ ایس ایم ای مالک پیش کردہ مصنوعات پر کہیں زیادہ خوش تھے۔

قبرصی نے کہا کہ “میں تقریباً 10 سالوں سے کینٹن میلے میں آ رہا ہوں اور مصنوعات کی قیمتیں ہر مرتبہ بہتر ہوتی ہیں۔ گو کہ میں اپنے موجودہ فراہم کنندہ سے خوش ہوں، لیکن آپ ہمیشہ نئی چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔”

مالک نے کہا کہ “کینٹن میلہ بہت منظم ہے۔ چھوٹے خوردہ فروشوں اور تھوک فروشوں کے لیے یہ ان کے کاروبار کو واقعی برتری دیتا ہے۔”

میلے کے منتظمین کی نظریں اب 117 ویں کینٹن میلے پر ہیں، جو 15 اپریل 2015ء سے شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے:
جناب وو سیاؤینگ
ٹیلی فون:
86-20-8913-8628+
ای میل: xiaoying.wu@cantonfair.org

Latest from Blog