ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے شراکت داری میں ایک مرتبہ پھر پام تخلیق کرلیا

لاس ویگاس، 7 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — پام برانڈ اپنی تاریخ میں ہمیشہ جدت طرازی کا مترادف رہا ہے۔ اس لیے وہ مستقل موبائل ٹیکنالوجیز میں پیشقدم رہا ہے۔ اب تجدید نو اور اس رہبرانہ روح کو واپس لانے کا وقت ہے۔

TCL%20LOGO ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے شراکت داری میں ایک مرتبہ پھر پام تخلیق کرلیا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150107/8521500083LOGO

اس لیے ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (“ٹی سی ایل کمیونی کیشن” یا “ادارہ” جو اپنے ماتحت اداروں کے ساتھ “گروپ” کہلاتا ہے؛ ایچ کے ایس ای کوڈ: 02618) اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے کہ وہ امریکہ میں قائم ادارے پام انکارپوریٹڈ کو دوبارہ تخلیق کرے گا جوپام برانڈ کی ملکیت حاصل کرے گا۔ نئی پام انکارپوریٹڈ بدستور کیلیفورنیا، سلیکون ویلی، کا ایک حقیقی ادارہ رہے گا جو علاقے کے باصلاحیت افراد اور شراکت داریوں کا فائدہ اٹھائے گا۔

پام ہمیشہ بہت اثرانگیزی اور جذبات سے آگے بڑھا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی سی ایل نے پام کی اپنی برادری میں شامل ہوتے ہوئے برانڈ کو دوبارہ تعمیر کرنے کی سمت طے گی، جو اسے صنعت کی تاریخ میں سب سے بڑا کراؤڈ-سورسڈ منصوبہ بناتی ہے۔

مقصد ایک زیادہ جدید ڈیوائس تجویز کرنے سے کہیں آگے جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، ڈیزائن، صارفی تجربے، ایکو-سسٹم، مارکیٹنگ، رسدی زنجیر اور کاروباری نمونوں میں یقینی انقلابی جدت طرازی دینا ہے۔

پام ٹی سی ایل کمیونی کیشنز کے مختلف اثاثہ جات کو مکمل سہارا دے گا:

  • اپنے زمرے میں بہترین آر اینڈ ڈی ادارہ، جو دنیا بھر میں 7 آر اینڈ ڈی مراکز میں 5000 انجینئرز سے لیس
  • جدید اور موثر ترین موبائل آلات بنانے والی تنصیب
  • اعلیٰ سطح کا معیار کا ریکارڈ جسے دنیا بھر کے درجہ 1 کے عالمی کیریئرز اور خوردہ فروشوں نے تسلیم کیا
  • جدید رسدی زنجیر جو آج کی مارکیٹ ضروریات کے مطابق لچک کے لیے تیار
  • ایک عالمی نیٹ ورک جو پہلے ہی 170 سے زیادہ ممالک میں اور مقامی سیلز، مارکیٹنگ اور ٹیکنیکل ٹیموں کے ساتھ صنعت کے سب سے زیادہ طلب رکھنے والے صارفین کو خدمات پیش کررہا ہے

پام منصوبے کے اجراء کا حتمی وقت آنے والی کسی تاریخ پر ظاہر کیا جائے گا۔

دنیا کا پانچواں سب سے بڑا عالمی ہینڈسیٹس پیش کار ٹی سی ایل کمیونی کیشنز دنیا بھر میں الکاٹیل ون ٹچ برانڈ اور ٹی سی ایل برانڈ کے تحت عالمی سطح پر کام کررہا ہے۔ یہ دنیا کے مختلف خطوں میں پہلے ہی بہترین مقام حاصل کرچکا ہے۔

گزشتہ 3 سالوں میں ٹی سی ایل کمیونی کیشن فیچر فونز میں بہترین مقام سے اسمارٹ ڈیوائسز میں سرفہرست ادارے میں بدل چکا ہے جو اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، آئی او ٹی، ویئر ایبلز، موبائل راؤٹرز میں جامع پورٹ فولیو رکھتا ہے۔ آج ادارہ اپنی قدیم ہارڈویئر صلاحیتوں میں نئی جہتوں کو شامل کررہا ہے، اور صحت عامہ، تعلیم، اسمارٹ ہوم، وڈیو کانفرنسز، اور موسیقی وغیرہ جیسے شعبوں میں ایپلی کیشنز اور کلاؤڈ سروسز کے ساتھ خود کو حقیقی موبائل انٹرنیٹ کھلاڑی میں تبدیل کررہا ہے۔

 ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے بارے میں

ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (“ٹی سی ایل کمیونی کیشن” یاا “ادارہ”؛ ایچ کے ایس ای اسٹاک کوڈ: 02618) اپنے ماتحت اداروں کے ساتھ (بطور مجموعی “گروپ”) دو کلیدی برانڈز – الکاٹیل ون ٹچ اور ٹی سی ایل – کے تحت دنیا بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ مصنوعات کا بڑھتا ہوا پورٹ فولیو ڈیزائن کرتے، بناتے اور مارکیٹ کرتے ہیں۔ گروپ کی مصنوعات کا پورٹ فولیو اس وقت چین اور امریکین، یورپ، مشرق وسطی، افریقہ اور ایشیا بحر الکاہل میں 170 سے زیادہ ممالک میں فروخت ہو رہا ہے۔ شین چین، چین میں صدر دفاتر کے ساتھ ٹی سی ایل کمیونی کیشن عوامی جمہوریہ چین کے متعدد صوبوں میں انتہائی موثر ساخت گری کے کارخانے اور آر اینڈ ڈی مراکز چلاتا ہے۔ یہ برعظیم چین، ہانگ کانگ اور بیرون مل 16,000 سے زائد ملازمین رکھتا ہے۔

ٹی سی ایل کمیونی کیشن ہانگ کانگ یا برعظیم چین کے ان چند اداروں میں سے ایک ہے جو 2جی، 2.5 جی، 2.75 جی، 3جی اور 4جی-پیٹنٹ یافتہ ٹیکنالوجیز کی ملکیت یا اجازت نامہ رکھتے ہیں۔ یہ جی ایس ایم، جی پی آر ایس، ایج، سی ڈی ایم اے، ڈبلیو سی ڈی ایم اے، ٹی ڈی ایس سی ڈی ایم اے اور ایل ٹی ای کے لیے آزادانہ طور پر مصنوعات اور حل تیار کرنے کے بھی قابل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ http://tclcom.tcl.com ملاحظہ کیجیے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

آئی پی آر اگلوی اینڈ ماتھر
جیمز وونگ / کینڈی ٹیم / اسٹیفنی فونگ
ٹیلی فون: 3920-7645 / 3920-7626 / 7642-3920-852+
ای میل: tclcom@iprogilvy.com

لوگو –  http://photos.prnasia.com/prnh/20150107/8521500083LOGO

Latest from Blog