کانٹی نینٹل ٹائرز نے اے ایف سی ایشین کپ 2015ء آسٹریلیا کے دوران اے پی اے سی خطے میں فٹ بال مہمات جاری کردیں

–خصوصی ٹائر شراکت دار اور باضابطہ اسپانسر”تکنیک کا جوش” کے عنوان سے اے پی اے سی خطے میں فٹ بال جذبے کو پروان چڑھانا چاہتا ہے

–مہمات میں کانٹی-فٹی ایپ، کانٹی-بلون، فین آف دی میچ اور 12 واں کھلاڑی شامل ہوں گی

شنگھائی، 12 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — اے ایف سی ایشین کپ آسٹریلیا 2015ء جمعہ 9 جنوری کو ملبورن میں شروع ہو چکا ہے۔ کانٹی نینٹل ٹائرز نے اے ایف سی ایشین کپ آسٹریلیا 2015ء کے خصوصی ٹائر شراکت دار اور باضابطہ اسپانسر کی حیثیت سے “تکنیک کا جوش” کے عنوان سے اے پی اے سی خطے میں فٹ بال جذبے کو پھیلانے اور بڑھانے کے لیے مہمات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ کانٹی بزنس یونٹ ری پلیس منٹ اے پی اے سی، پسنجر اینڈ لائٹ ٹرک ٹائرز کے ایگزیکٹو نائب صدر انتونیو لوپیس دے سیبرا نے کہا  کہ “فٹ، دنیا کا نمبر ایک کھیل، جذبے، تکنیک اور مل جل کر کام کرنے کی روح کا احاطہ کرتا ہے، جو کانٹی نینٹل ٹائرز کے برانڈ مزاج کے عین مطابق ہے۔ دنیا بھر میں فٹ بال کو اسپانسر کرنے کی طویل تاریخ کے ساتھ کانٹی نینٹل ٹائرز فٹ بال سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے مستقل رابطہ رکھے گا۔”

0861500213 کانٹی نینٹل ٹائرز نے اے ایف سی ایشین کپ 2015ء آسٹریلیا کے دوران اے پی اے سی خطے میں فٹ بال مہمات جاری کردیں

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150112/0861500213

کانٹی-فٹی ایپ

ایونٹ کے دوران صارفین کو تفریح دینے کے لیے کانٹی نینٹل ٹائرز پرستاروں کو اپنے فٹ بال جذبے کو فیس بک، ٹوئٹر، لائن یا وی چیٹ جیسے سوشل پلیٹ فارموں کے ذریعے دوستوں تک پہنچانے پر حوصلہ افزائی دیتا ہے۔ فٹ بال پرستاروں کی جانب سے اسٹار پوسٹرز اور پوسٹ کارڈز کو ترجیح دینے، اور ساتھ ساتھ سیلفی تصاویر کے بڑھتے ہوئے رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے، چین، کوریا اور جاپان میں ڈی آئی وائی فٹی ایپ کو ڈیزائن اور جاری کیا گیا ہے۔ ڈی آئی وائی فٹی ایپ صارفین کو سیلفی لینے اور مختلف انداز، موضوعات اور فٹ بال کھلاڑیوں کی پوزیشنوں کے حامل 80 پہلے سے تیار ڈیزائنوں میں سے منتخب کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ صارف کے اپنے چہرے کے ساتھ ایک پوسٹ کارڈ تصویر خودکار طور پر بنتی ہے۔ اگر ایک صارف اپنی تصویر کو اپنے سوشل ایس این ایس پر شیئر کرتا ہے اور دوستوں سے دس+ لائیکس حاصل کرتا ہے تو ڈیزائن کیا گیا پوسٹ کارڈ پرنٹ صورت میں بطور تحفہ صارف کو بھیجا جائے گا۔

کانٹی بلون

گرم ہوا کے غبارے آسٹریلیا کے پانچ بڑے میزبان شہروں میں پرواز کریں گے: سڈنی، ملبورن، کینبرا، گولڈ کوسٹ اور برسبین۔ بڑے نارنجی رنگ کے غبارے جن پر اے ایف سی اور کانٹی نینٹل ٹائرز کے لوگو ہوں گے، نیلے آسمان میں اڑیں گے تاکہ اے پی اے سی خطے میں اس فٹ بال میلے کا جشن منایا جائے۔ کانٹی فٹ بال بلون کے علاوہ میزبان شہروں کی سڑکوں پر کانٹی-بسیں بھی چلیں گی۔ میچ کے دوران فٹ بال جذبے کو بڑھانے کے لیے پرستاروں کی جانب سے مزید سرگرمیاں ہوں گی جیسا کہ فین زون میں کانٹی-چیلنج، فین آف دی میچ اور پلیئر ایسکرٹ۔

12 واں کھلاڑی

چین کی قومی فٹ بال ٹیم کے چار- سالہ اسپانسر شپ شراکت دار کی حیثیت سے کانٹی نینٹل ٹائرز چائنا فٹ بال پرستاروں کے مثبت جذبات کو اس اعلیٰ ٹائر برانڈ سے جوڑنے اور اپنے برانڈ شعور کو بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ “12 واں کھلاڑی” مہم کے خیال کا آغاز “چینی ٹیم کے لیے بارہویں کھلاڑی کی تلاش” اور 2015ء ایشین کپ کے دوران چینی ٹیم کی  ہمت بڑھانے کے لیے پرستاروں کو مدعو کرنا تھا۔ فٹ بال پرستاروں سے زیادہ تر ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا جبکہ جیتنے والا چینی ٹیم کو کھیلتا دیکھنے کے لیے آسٹریلیا جائے گا۔

“دنیا بھر کے پرستار فٹ بال کھلاڑیوں کی مہارتیں اور چستی کے بارے میں بہت جذباتی ہیں۔ اسی طرح کانٹی نینٹل ٹائرز بھی آپ کی سواری کی بریکنگ، ہینڈلنگ اور کارنرنگ کے حوالے سے جرمنی میں تیار کردہ جدید ٹائرٹیکنالوجی کی بنیاد پر بہترین کارکردگی پیش کرتا ہے۔ اسی طرح ٹائروں اور فٹ بال کے درمیان تکنیک بہترین تعلق ہے،” جنگ وانگ ونٹر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، کانٹی نینٹل بزنس یونٹ ری پلیسمنٹ ایشیا پیسفک، پسنجر اینڈ لائٹ ٹرک ٹائرز نے کہا۔

کانٹی نینٹل اے جی

کانٹی نینٹل لوگوں اور ان کے سازوسامان کی نقل و حمل کے لیے بہترین ٹیکنالوجیاں تیار کرتا ہے۔ ایک قابل بھروسہ شراکت دار کی حیثیت سے بین الاقوامی ٹائر ساز، آٹوموٹر فراہم کنندہ اور صنعتی شراکت دار تحفظ پذیر، محفوظ، آرام دہ، انفرادی اور قابل مقدور حل پیش کرتا ہے۔ 2013ء میں ادارے نے اپنے پانچ شعبوں، چیسس اینڈ سیفٹی، پاور ٹرین، ٹائرز اور کانٹی ٹیک میں تقریباً 33.3 بلین یورو کی فروخت کی۔ کانٹی نینٹل اس وقت 49 ممالک میں تقریباً 189,000 ملازمین رکھتاہے۔ www.continental-corporation.com

ٹائر شعبہ

ٹائر شعبہ دنیا بھر میں 24 پیداواری اور ڈیولپمنٹ مقامات رکھتا ہے۔ مصنوعات کی وسیع رینج اور آر اینڈ ڈی کے شعبے میں مستقل سرمایہ کاری قیمت کے لحاظ سے موثر اور ماحولیاتی اعتبار سے کارگر نقل و حرکت میں بڑا حصہ ڈالتی ہے۔ دنیا کے بڑے ٹائر سازوں میں سے ایک، اور 44,000 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ، ٹائر شعبے نے 2013ء میں 9.6 بلین یورو کی فروخت حاصل کی۔

مسافر گاڑیاں اور ہلکے ٹرکوں کے ٹائر

کانٹی نینٹل یورپ میں مسافر گاڑیوں اور چھوٹے ٹرکوں کے ٹائروں کا سب سے بڑا تیار کرنے والا اور اصلی سامان اور تبدیلی کے کاروباری شعبوں میں مسافر گاڑیوں اور چھوٹے ٹرکوں کے ٹائروں کا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ کاننٹی نینٹل کے پریمیم برانڈ میں مصنوعات کی تیاری کی توجہ تحفظ کے حوالے سے تمام خصوصیات کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ہچکولے کھانے کے خلاف مزاحمت کو کم سے کم کرنے کی حامل ہیں۔ www.continental-tires.com

اسپانسرشپ

کانٹی نینٹل کا ٹائر شعبہ جرمن ڈی ایف بی کپ، امریکہ اور کینیڈا میں میجر لیگ سوکر، آسٹریلیا میں 2015ء ایشین کپ، اور فرانس میں یوئیفا یورو 2016ء ٹ م کا باضابطہ اسپانسر ہے۔ www.ContiSoccerWorld.com

میڈیا ڈیٹابیس

www.mediacenter.continental-corporation.com

کانٹی نینٹل کی مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.continental-tires.cn۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150112/0861500213

Latest from Blog