سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں اورنج لائن،میٹرو اور سپیڈو بسوں پرمفت سفری سہولت کی تیاری مکمل

لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں ماس ٹرانزٹ منصبوں اورنج لائن،میٹرو اور سپیڈو بسوں پرمفت سفری سہولیات کی فراہمی کی تیاری مکمل کرلی،محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی۔ پی پی آئی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بزرگوں،اسپیشل پرسن اوراسٹوڈنٹس کو ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں  سفری سہولت مفت دینے جارہی ہے,ذرائع کیمطابق ملتان اور راولپنڈی میٹرو بس و اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولیات کی فراہمی کی جائیگی،محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عملدرآمد کی تیاری پکڑ لی۔بزرگوں،اسٹوڈنٹس اوراسپیشل پرسن کیلیے ماس ٹرانزٹ سسٹم پر مفت سفرکیلئیسمری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کوارسال کردی گئی ہے۔