گلگت / بلتستان/مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام کے او قات میں بلوچستان کے مو سی خیل،ژوب، بارکھان اضلاع اور گردو نواح میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔