پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوگیا، وفاقی وزارتِ قومی صحت کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دی گئیں ہیں۔ وفاقی وزارتِ قومی صحت کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوگیا ہے، پی پی آئی کے مطابق متاثرہ شہری کا تعلق لوئر دیر سے ہے اور سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے، متاثرہ شخص کو محکمہ صحت خیبر پختونخوا حکومت سے ا سکریننگ کے دوران علامات کی بنا پر ٹیسٹ کے لئے ریفر کیا گیا تھا۔ وزارتِ قومی صحت کے مطابق متاثرہ مریض بلکل تندرست ہے اور ان کو گھر پر آئسولیٹ کیا گیا ہے۔