اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی کاوشوں سے سہ روزہ انٹرنیشنل میرین ٹائم سسٹنین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس جمعرات کو اسلام آباد میں شروع ہو گی اور جمعہ 14 ستمبر کو کراچی میں اختتامی سیشن ہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں اس ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس (IMSEC 2024) کا افتتاح نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کرینگے جبکہ کراچی میں 13 ستمبر کو ہونیوالے انٹرنیشنل سیشن میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہونگے۔