روہڑی(پی پی آئی)روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق سرسید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی،پی پی آئی کے مطابق بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل ہے۔ دوسری طرف ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔
Fri Sep 13 , 2024
کراچی(پی پی آئی)معروف مزاحیہ اداکارلہری کومداحوں سے بچھڑے12 برس بیت گئے لیکن ان کے برجستہ جملے اوربے ساختہ مکالمے فلم بینوں کوآج بھی یاد ہیں۔ لہری کاپورا نام سفیراللہ صدیقی تھا،برجستگی کے ساتھ مکالموں کی ادائیگی میں انہیں ملکہ حاصل تھا،کئی فلموں میں منفی کرداربھی کئے تھے،وہ پاکستان کے پہلے کامیڈین تھے جنہوں نے 11 نگارایوارڈ حاصل کئے تھے،ان کاآخری […]