امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچرکا پلیٹ فارم ادارہ بی ایم آر انرجی کی جمیکا کے پون بجلی منصوبے کے لیے 62.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تکمیل، سرمایہ کاری ٹیم کی توسیع جاری

ایناپولس، میری لینڈ،26 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ وسطی امریکہ اور جزائر غرب الہند میں اس کی گروتھ پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی، ایل ایل سی (“بی ایم آر انرجی”) جمیکا میں اپنے 36 میگاواٹ کے پون بجلی منصوبے کے لیے سرمایہ کاری مکمل کرچکی ہے۔

62.7 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج میں اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (“او پی آئی سی”) کی جانب سے دیا گیا 42.7 ملین ڈالر کا قرضہ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (“آئی ایف سی”) کی جانب سے 10 ملین ڈالر کا قرضہ اور آئی ایف سی-کینیڈا کلائمٹ چینج پروگرام کی جانب سے 10 ملین ڈالر کا قرضہ شامل ہیں۔

بی ایم آر انرجی 36.3 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ نئے پون بجلی منصوبے کی تعمیر کے لیے امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) کے سرمائے سے 26.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری استعمال کرے گا۔ ہوا سے چلنے والی ٹربائنز دنیا کے سب سے بڑے ونڈ ٹربائن اور انجینئرنگ حاصل اور بنانے (“ای پی سی”) والے اداروں میں سے ایک ویستاس ونڈ سسٹمز اے/ایس (“ویستاس”) فراہم کرے گا۔ ویستاس ایک ٹرن کی ای پی سی معاہدے کے تحت پون بجلی گھر کی تعمیر کا منصوبہ بنائے گا۔ تعمیر کا آغاز 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا اور تکمیل 2016ء کے اوائل میں ہوگی۔

جناب پال ہنراہن، سی ای او اور شریک بانی اے سی ای آئی نے کہا کہ : “ہم اس مالی سودے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے بی ایم آر ٹیم کی کامیابی پر خوش ہیں، جو تیل کے ذریعے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی پیداوار کو کم کرنے کی جمیکا کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کم خرچ قابل تجدید توانائی فراہم کرے گا۔ مزید برآں، ہماری نظریں خطے میں مزید سرمایہ کاری پر مرکوز ہیں۔”

منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی 20 سالہ بجلی خریداری معاہدے کے تحت جمیکا پبلک سروس کمپنی (“جے پی ایس”) کو فروخت کی جائے گی۔ منصوبے کی بجلی جے پی ایس نظام میں موجود کم ترین خرچ کے وسائل میں سے ایک ہوگی، جسے زیادہ تر تیل سے چلنے والے بجلی گھروں سے فراہم کیا جاتا ہے۔

اے سی ای آئی اپنی بین الاقوامی بجلی سرمایہ کاری ٹیم کی توسیع بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پیٹی رولن نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں، جو سرمایہ کاریوں کو مصادر کی فراہمی، ضمانت دینے اور انتظام کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ اے سی ای آئی میں شمولیت سے پہلے محترمہ رولن سلور رج پاور (سابقہ اے ای ایس سولر) میں گلوبل پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کی نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، جو گرڈ سطح کے شمسی فوٹووولٹیک منصوبوں کی تعمیر، ملکیت میں رکھنے اور اسے چلانے کا ادارہ ہے۔ سلور رج پاور میں شمولیت سے پہلے محترمہ رولن نے سیج انرجی گروپ میں توانائی بنانے کے لیے مشاورتی ادارے کی شریک بانی رہیں۔ 1984ء سے 2004ء تک محترمہ رولن اے ای ایس کارپوریشن کے ساتھ کام کرچکی ہیں جہاں انہوں نے ایم اینڈ اے، سرمایہ کار تعلقات اور عالمی منصوبہ جاتی ترقی کو سنبھالنے میں مدد دی۔

ایرکا چینگ نے ایشیا سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اے سی آئی ای میں شمولیت سے پہلے محترمہ چینگ نے ماروبینی ایشین پاور سنگاپور میں نائب صدر کے طور پر کام کیا تھا، جو ماروبینی کارپوریشن کا توانائی کا شعبہ ہے جو ایشیا میں ترقیاتی اور ایم اینڈ اے مواقع کو سنبھالتا ہے۔ ماروبینی ایک معروف آئی پی پی ہے جو دنیا بھر میں 30،000 میگاواٹ سے زیادہ کی پیداوار رکھتا ہے۔ ماروبینی سے پہلے محترمہ چینگ نے اے ای ایس چائنا کارپوریشن میں کام کیا تھا، جہاں وہ ایشیا میں ایم اینڈ اے مواقع کو سنبھالتی تھیں، اور فورٹ مین کلائن کیپٹل مارکیٹس میں بھی، جو جنوب مشرقی ایشیاکا احاطہ کرنے والا بوتیک سرمایہ کاری بینک ہے۔

“ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنی سرمایہ کاری ٹیم میں اپنی سابق ساتھیوں پیٹی اور ایرکا کے ساتھ ہیں۔” رچرڈ سانتوروسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر اور شریک بانی اے سی ای آئی نے کہا۔”توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں تجربہ، اور ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مستحکم تعلقات، ٹیم کے لیے ایک اثاثہ ہوں گے کیونکہ ہم عالمی توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی مارکیٹ میں ساتھ چل رہے ہیں اور ممکنہ بہترین سرمایہ کاری تلاش کررہے ہیں۔”

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل کے اثاثہ جات، ایندھن کے پیداواری مواقع اور بجلی و توانائی کے شعبوں پر توجہ رکھنے والی مصنوعات و خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ کے (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) اثاثہ جاتی منتظم ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.ACEI.com۔

 امریکن کیپٹل کے بارے میں
امریکن کیپٹل لمیٹڈ(نیس ڈیک:ACAS) ایک عوامی تجارت کرنے والی نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں کے ذریعے درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے  اور مرکب مصنوعات تخلیق کرتا، بیمہ کرتا اور ان میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا ہے۔ امریکن کیپٹل21 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی میزان کھاتے پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ اضافی 80 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ اثاثہ جات)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عام تجارت کرنے والے امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن(نیس ڈیک: AGNC)، امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن(نیس ڈیک: MTGE) اور امریکن کیپٹل سینئر فلوٹنگ لمیٹڈ(نیس ڈیک: ACSF) کا حامل ہے جو مجموعی طور پر 11 ارب ڈالرز کی کل خالص بک ویلیو رکھتے ہیں۔ امریکہ اوریورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کا ملحقہ ادارہ، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کرے گا۔ مزید معلومات کے لیےwww.AmericanCapital.comملاحظہ کریں۔

 بی ایم آر انرجی کے بارے میں
نیو یارک شہر میں واقع صدر دفاتر کا حامل بی ایم آر انرجی کیریبین اور وسطی امریکہ میں بجلی و توانائی کے اثاثہ جات حاصل کرنے، تعمیر کرنے، ملکیت میں لینے اور انہیں چلانے کے نظریے کے ساتھ 2013ء میں قائم ہوا۔ بی ایم آر ٹیم بین الاقوامی توانائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اسے چلانے کا مشترکہ طور پر 60 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہے۔

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے۔ امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر اور اس کے ملحقہ اداروں کے متوقع نتائج کے بارے میں بیانات متعدد عوامل اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں، جن میں مالی سودے کی تکمیل کے اوقات، شرح سود میں تبدیلیاں، مالی سودے کی دستیابی، علاقائی، قومی یا بین الاقوامی اقتصادی شرائط میں تبدیلیاں، یا ان صنعتوں کی شرائط میں تبدیلیاں کہ جہاں امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر سرمایہ کاری کرچکاہے، شامل ہیں۔

 رابطہ: 7070-241 (443) 1+
پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سانتورسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر

Latest from Blog