اے پی آر انرجی انڈونیشیا کے ٹھیکوں کی تجدید اور توسیع

جیکسن ول، فلوریڈا، 3 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بڑے پیمانے پر بجلی کے فوری حل فراہم کرنے میں معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے تقسیم شدہ بجلی اور گرڈ استحکام کے منصوبوں کے لیے دنیا کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک انڈونیشیا میں اپنے بجلی پیداوار کے منصوبوں میں سے دو کی 115 میگاواٹ توسیع پر دستخط کیے ہیں۔ مزيد برآں، اے پی آر انرجی کو ایک ٹھیکہ جاتی توسیع اور ایک تیسرے مقام پر 5 میگاواٹ کشادگی سے نوازا گیا، جو اس کی ملک کے لیے کل پیداوار کو 135 میگاواٹ تک پہنچا رہی ہے۔

APR%20Energy. اے پی آر انرجی انڈونیشیا کے ٹھیکوں کی تجدید اور توسیع

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

اے پی آر انرجی کے 75 میگاواٹ میدان ٹھیکہ 2015ء کے آخر تک پھیلایا جائے گا، جبکہ اس کا 40 میگاواٹ کا پاڈانگ ٹھیکہ 2015ء کی دوسری سہ ماہی میں توسیع پائے گا۔ اے پی آر انرجی کو دیے گئے ٹھیکے اور نیاس میں توسیع کا کام 2016ء کی پہلی سہ ماہی تک جاری رہے گا۔

2013ء سے مصروف عمل اے پی آر انرجی کے منصوبے نیاس اور سماٹرا کے جزائر میں پانچ مقامات پر قائم ہیں اور ایندھن موثریت ڈیزل تبادلہ انجن ٹیکنالوجی کی جدت رکھتے ہیں۔ موثر ہونے سے اب تک یہ منصوبے اپنے علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کو بڑے پیمانے پر کم کرنے میں مدد دے چکے ہیں اور اسکولوں، گھروں اور کاروباروں کو درکار قابل بھروسہ بجلی اور گرڈ استحکام فراہم کرکے پیداواری صلاحیت کو بہتر بنا رہے ہیں۔

اس تجدید پر تبصرہ کرتے ہوئے اے پی آر انرجی کے مینیجنگ ڈائریکٹر برائے ایشیا بحر الکاہل کلائیو ٹرٹن نے کہا کہ ” ہم اپنی اہم ترین مارکیٹوں میں میں سے ایک انڈونیشیا میں اپنے ٹھیکوں کی تجدید پر بہت خوش ہیں۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ ہم نے ٹھیکوں کو توسیع دی ہے اور ملک میں اپنی موجودگی کو بڑھایا ہے، جو ہمارے حل کی بھروسہ مندی، صارف کے اطمینان کی انتہائی سطح اور خطے میں بجلی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کا ثبوت ہے۔”

برآئن رچ، اے پی آر انرجی نے کہا کہ “یہ تجدید ٹھیکوں کی توسیع اور پھیلاؤ میں اے پی آر انرجی  کی مسلسل کامیابی کی ایک اور مثال ہیں، جیسا کہ گزشتہ سال میں ٹھیکوں کی تجدید کی 85 فیصد سے شرح سے ظاہر ہے۔ تجدید اے پی آر کے کاروباری نمونے کا اہم حصہ ہے، جو آمدنی میں استحکام اور مضبوط نقد بہاؤ کو سہارا دیتی ہے۔ ہماری کامیابی اپنے کام میں فضیلت سے زبردست وابستگی اور اپنی پیش کردہ خدمات میں اپنے صارفین پر اعتماد کی عکاس ہے۔”

 اے پی آر انرجی کے بارے میں

اے پی آر انرجی بجلی کے بڑے پیمانے پر اور فوری حل فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے جہاں بھی اور جیسے بھی ان کو ضرورت ہو۔ اے پی آر جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کے ساتھ صنعت کی معروف ترین تجربے کو ملاتا ہے تاکہ ٹرن کی پاور پلانٹس فراہم کیے جائیں جو فوری طور پر فراہم ہوں اور ان میں مرضی کے مطابق تبدیلی اور اضافہ کیا جا سکے۔ افادہ عام اور صنعت دونوں شعبوں کے لیے خدمات انجام دینے والا اے پی آر انرجی دنیا بھر میں صارفین اور آبادیوں کے لیے بجلی کی پیداوار کے حل فراہم کرتا ہے، جس میں اس کا زیادہ زور، افریقہ، امریکین، ایشیا-بحرالکاہل اور مشرق وسطیٰ پر ہے۔ مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ www.aprenergy.com ملاحظہ کریں۔

Latest from Blog