جے اے سولر کی 2014ء میں جنوبی بحر الکاہل کی مارکیٹ میں کامیابی

شنگھائی، 4 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — شمسی توانائی کی اعلیٰ کارکردگی مصنوعات بنانے والے دنیا کے معروف اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے 2014ء میں جنوبی بحر الکاہل کی مارکیٹ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ جے اے سولر نیوزی لینڈ، فجی اور پاپوا نیو گنی جیسے ممالک میں متعدد قومی شمسی منصوبوں کے لیے فراہم کنندہ تھا، اور زبردست صارفی ردعمل اور اپنے ماڈیولز کی مستحکم کارکردگی پر ستائش حاصل کی۔

ان میں سے بیشتر شمسی منصوبے اپنے متعلقہ خطوں میں اولین ہیں، جو خطے کی شمسی صنعت کی ترقی کے لیے معیار مرتب کررہے ہیں۔ 350 کلوواٹ کا آکلینڈ شاپنگ سینٹر منصوبہ نیوزی لینڈ میں واحد سب سے بڑی شمسی تنصیب ہے۔ منصوبہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے شفاف توانائی کی ترقی میں ایک اہم قدم  کا نقیب ہے۔ 1 میگاواٹ کک جزائر راراتونگا ایئرپورٹ منصوبہ جزائر کک میں پہلا شمسی پاور اسٹیشن ہے، جو ہوائی اڈے کو ڈیزل کھپت میں سالانہ 400,000 لیٹر کی کمی میں مدد دے رہا ہے۔ 1.96 میگاواٹ جزائر ٹووالو منصوبہ حکومت نیوزی لینڈ کی جانب سے قائم کردہ صاف قابل تجدید توانائی کا پہلا مقامی آف-گرڈ نظام ہے۔ 128 کلوواٹ پاپوا نیو گنی سینٹر ٹاور منصوبہ خطے میں پہلا مال کی چھت پر لگایا گیا منصوبہ ہے۔ 550 کلوواٹ کا فجی ریڈیسن ہوٹل منصوبہ ہوٹلوں کے ریڈیسن سلسلے کی پہلی تنصیب ہے۔ ریڈیسن کے ساتھ یہ نئی شراکت داری بحر الکاہل میں ہوٹلوں کے سلسلے میں کئی ممکنہ تنصیبوں میں سے ایک ہوگی۔

جے اے سولر کے چیف ٹیکنالوجی افسر جناب ینگ لیو نے کہا کہ “مقامی موسمیاتی حالات جیسا کہ ہوا اور انتہائی درجہ حرارت کو زیادہ پی آئی ڈی مزاحمت، زیادہ میکانیکی بوجھ اور ماڈیولز کے لیے بہتر کم روشنی کارکردگی کی ضرورت ہے۔ ہمارے ماڈیولز، جو اپنی انتہائی بھروسہ مندی، تبدیلی کی اعلیٰ صلاحیت اور زیادہ بجلی دینے کے لیے مشہور ہیں، جنوبی بحر الکاہل کے ماحول میں بھی بہتر انداز میں مطابقت اختیار کرسکتے ہیں اور فی واٹ بجلی پیداوار کے اخراجات کو بہت کم کرسکتے ہیں۔ یہ انتہائی فخر اور ہمارے مصنوعاتی معیار کے لیے یقین کی بات ہے کہ خطے میں ان مثالی منصوبوں کے لیے فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہمارا انتخاب کیا گیا۔”

جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “خطے میں اپنی نوعیت کے پہلے منصوبوں کی حیثيت سے یہ مثالی منصوبے صاف اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار، ماحول کے تحفظ، بجلی کی فراہمی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور خطے کی معیشت میں ماحول دوست ترقی کو بڑھانے میں زبردست اہمیت کے حامل ہیں۔ جنوبی بحر الکاہل کے خطے میں یہ کامیابی عالمی سطح پر نئی مارکیٹوں تک پھیلنے کی ہماری کوششوں میں نیا سنگ میل ہے اور ہمارے بڑھتے ہوئے عالمی اثرورسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔”

Latest from Blog