ہبلوٹ نے ایک ہی ہٹ میں ہول کردیا!

– جسٹن روز ہبلوٹ کے برانڈ سفیر نامزد

سان ڈیاگو، 4 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — پرتعیش گھڑیوں کا سوئس برانڈ ہبلوٹ اپنے نئے برانڈ سفیر کی حیثیت سے گالف کے سپر اسٹار جسٹن روز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔ روز، جو اس وقت دنیا بھر میں سترہ اعزازات کے حامل ہیں، جن میں 2013ء کا یو ایس اوپن بھی شامل ہے، بین الاقوامی سطح پر معروف برانڈ سفیروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں جن میں کوبے برائنٹ، ڈیوین ویڈ، پیلے، یوسین بولٹ اور دیگر شامل ہیں اور برانڈ کے ساتھ شراکت  داری کرنے والے پہلے پیشہ ور گالفر ہیں۔

Justin%20Rose%20Named%20Hublot%20Brand ہبلوٹ نے ایک ہی ہٹ میں ہول کردیا!

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150204/173401

برانڈ کے سب سے نئے سفیر کی عزت افزائی کے لیے ہبلوٹ آف امریکہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ژاں-فرانکو سبیرو نے صارفین اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ سان ڈیاگو، کیلیفورنیا  کے ٹوری پائنز گالف کورس میں ایک خیراتی تقریب کی میزبانی کی، جو 5 سے 8 فروری تک پی جے اے ٹور کے فارمرز انشورنس اوپن کی میزبانی بھی کرے گا۔ اعلان کے بعد جسٹن روز اور سان ڈیاگو پاڈریس کے اسٹار اور میٹ کیمپ کے درمیان گالف کا تفریحی مقابلہ کھیلا گیا جو خود بھی ہبلوٹ کے دوست ہیں اور ٹیم میں شمولیت کے بعد پہلی بار ذرائع ابلاغ کے سامنے آئے تھے۔ روز اور کیمپ نے میدان میں ایک ٹیم تشکیل دی، روزنے سان ڈیاگو پاڈریس کے نئے کھلاڑیوں کو گالف پوائنٹرز دیے تاکہ کیٹ اینڈ جسٹن روز فاؤنڈیشن کے لیے شعور اجاگر ہو اور رقوم اکٹھی کی جاسکیں۔ خیراتی انجمن بھوکوں کو خوراک دینے اور مستحق نوجوانوں کے متجسس اذہان سے وابستہ ہے جس کے منصوبے خوراک، تعلیم اور تجربات سے منسلک ہیں۔ ہبلوٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر #HublotGolf4Justin مہم  کے ذریعے اس سیزن میں جسٹن کو داد و تحسین دے گا۔

ریکارڈو گواڈلوپ، سی ای او ہبلوٹ، نے کہا کہ: “عالمی سطح پر معروف پیشہ ور گالفر کو اپنے برانڈ سفیروں کی قابل عزت فہرست میں شامل کرنا ایک اعزاز ہے، جن میں سے ہر فرد ہبلوٹ اور ان کے صارفین دونوں کے لیے باعث تحریک ہے۔ جسٹن کی اپنے کیریئر میں ثابت قدمی اور مکمل وابستگی کے ذریعے حاصل کردہ شاندار کامیابیوں نے انہیں ہبلوٹ کے لیے بہترین انتخاب بنایا ہے، اور ہماری نظریں اس دلچسپ شراکت داری پر مرکوز ہیں۔”

جسٹن روز نے کہا کہ “میں نئے سفیر کی حیثیت سے ہبلوٹ میں شمولیت پر خوش ہوں، ایک ایسا برانڈ جس سے میری عرصے سے وابستگی ہے۔ ایسے کھیل میں ہبلوٹ کا خیرمقدم کرنا جو مجھے بہت عزیز ہے واقعی ایک بڑا اعزاز ہے۔ ہبلوٹ کی گھڑیوں کی میکانیات کی طرح ہی میں اپنی سوئنگ میں صحیح حرکت پیدا کرنے کے لیے انتھک کام کرتا ہوں، میری نظریں عالمی منظرنامے پر امتیازی مقام حاصل کرنے کے اپنے سفر میں ہبلوٹ کی نمائندگی کرنے پر ہیں۔”

روز نے 1998ء میں برٹش اوپن میں اپنے گالف کیریئر کو مستحکم کیا، اور گزشتہ سترہ سالوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں، جس میں 2013ء میں عالمی سطح پر تیسرا مقام حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ 6 مرتبہ کے پی جی اے ٹور چیمپئن ، جبکہ یورپین ٹور میں سات فتوحات کے ساتھ، روز اور برانڈ سفیر کی حیثیت نے ان کا نیا کردار ہبلوٹ کے پیشہ ور کھلاڑیوں، خاص طور پر دنیا کے مشہور ترین کھیلوں میں سے ایک کی حیثیت سے گالف، کے ساتھ ہبلوٹ کے تعلق کو مزید مضبوط کریں گے۔ روز کی گالف کامیابیوں کے ساتھ وہ ایک انسان دوست شخصیت اور عالمی منظم کی حیثیت سے بھی معروف ہیں، جو انہیں ہبلوٹ کے لیے ایک بہترین سفیر بنا رہا ہے۔

تقریب کی تصاویر کا لنک: https://www.hightail.com/download/UlRUa3ZJWlR6NE1UWThUQw

ہبلوٹ کے بارے میں

“ہبلوٹ؟ کامیابی کا ایک مختلف راستہ” یہ بات وہ کہتے ہیں جو انوکھے سوئس پرتعیش گھڑی ساز کو جانتے ہیں، جہاں ہر لمحہ اور ہر ساعت برق رفتاری سے مستقبل تخلیق کرنے کے لیے آگے بڑھتی ہے۔ ایک خواب، جسے ہبلوٹ کے چیئرمین ژاں-کلاڈ بائیور نے سی ای او ریکارڈو گواڈلوپ نے شروع اور بنایا تھا، یہ دو افراد ہبلوٹ کے برانڈ کو حقیقی کامیاب کہانی میں تبدیل کرنے کے ذمہ دار ہیں جس میں بگ بینگ، کنگ پاور اور کلاسک فیوژن روایت کو مستقل مرتب کرنے کی علامات کے نمائندہ ہیں۔ گھڑی کی پیچیدگیوں اور انقلابی سامان کو فیفا ورلڈ کپ ٹ م اور فیراری  جیسے عالمی معیار کے اشتراک کے ذریعے ہبلوٹ “آرٹ آف فیوژن” فلسفے کے ذریعے خود کو مخصوص کرتا ہے اور روایت کو مستقبل میں لاتا ہے۔ تجارتی سطح پر منظور شدہ خوردہ فروشوں کا جال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں 750 فروخت کے مقامات اور 70 سے زیادہ خصوصی بوتیکس پر کھڑا ہے (جنیوا، کان، ساں-تروپیز، پیرس، لندن، برلن، ماسکو، نیو یارک، میامی، بیورلے ہلز، لاس ویگاس، اٹلانٹا، سنگاپور، شنگھائی، بیجنگ، ہانگ کانگ، دبئی، ابوظہبی، کوالالمپور، گنزا ۔۔۔۔) مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.hublot.com

Latest from Blog