ای ٹی سولر اور ٹیک ایکسس کا پاکستان میں 2 یوٹیلٹی پی وی پاور منصوبوں میں تعاون

اسلام آباد، پاکستان، 9 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اسمارٹ انرجی کے حل فراہم کرنے والے معروف ادارے ای ٹی سولر انرجی کارپوریشن (“ای ٹی سولر”)  نے پنڈ دادن خان، پنجاب، پاکستان میں 21.5 میگاواٹ کے 2 شمسی توانائی  کے پلانٹ کی تعمیر اور ان میں سرمایہ کاری کے لیے شرکت پر ٹیک ایکسس کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

ای پی سی/ او اینڈ ایم فراہم کنندہ اور چھوٹے سرمایہ کار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے ای ٹی سولر ٹرن-کی حل فراہم کرے گا جن میں انجینئرنگ اور ڈیزائن، آف-شور آلات کی فراہمی، آن-شور شہری و برقی تعمیر، منصوبے کے آپریشنز اور دیکھ بھال شامل ہیں۔

میدان  پر نصب منصوبے، ایک 11.5 میگاواٹ اور دوسرا 10 میگاواٹ کا، ملک کے شمسی پی وی ٹیرف ڈیٹرمنیشن کے تحت آلٹرنیٹو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ، پاکستان کی جانب سے جنوری 2014ء میں منظور کیے گئے 50 میگاواٹ کے کوٹے میں سب سے پہلے ہیں۔ مزید برآں، یہ پاکستان کی نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کھلے نرخ نامے کے نظام کے تحت منظور شدہ شمسی منصوبوں میں اولین ہیں۔

“یہ شراکت داری ہمارے لیے ایک بڑے سنگ میل کی علامت ہے جہاں ای ٹی سولر اپنے عالمی معیار کا ای پی سی تجربہ ایسے ملک میں لا رہا ہے جس نے شمسی توانائی پر بس کام شروع ہی کیا ہے۔ پاکستان میں انتظامیہ کی جانب سے شمسی توانائی کی دی جانے والی انتہائی ترجیح، ملک کی اقتصادی ترقی کے امکانات، امن ٹیک ایکسس کی جانب سے زبردست سپورٹ ہمیں مارکیٹ ترقی میں حصہ لینے پر زبردست اعتماد دیتی ہے،” ڈینس شی، صدر اور سی ای اوا ی ٹی سولر نے کہا۔ “اس کے علاوہ،ہم پاکستان میں توانائی کی قلت کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے اور 100 میگاواٹ کے قریب المیعاد ہدف کے لیے آئندہ منصوبوں میں اہم کردار ادا کرنے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ منصوبے نہ صرف دنیا کے معروف ای پی سی/او اینڈ ایم فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہمارے مقام کو مضبوط کریں گے بلکہ ہمارے عالمی آئی پی پی پورٹ فولیو میں بھی اضافہ ہوں گے۔”

“ای ٹی سولر کے ساتھ شراکت داری میں ہم ان منصوبوں کے بڑے حصص یافتہ کی حیثیت سے پنجاب میں ماحول دوست شمسی توانائی لانے پر خوش ہیں،” شمیل غالب، سی ای او ٹیک ایکسس نے کہا۔ “نرخ نامے کے تعین کے دوسرے مرحلے کے تحت ہم پاکستان کی پی وی مارکیٹ ترقی کے لیے ایک پراعتماد اور مثبت توقع پیش کرتے ہیں، اور ہماری نظریں آئندہ ایک دو سالوں میں 25 میگاواٹ کے مزید 3 سولر پی وی منصوبوں کی تعمیر میں حصہ اور سرمایہ کاری پر ہیں۔”

ای ٹی سولر کے بارے میں
ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجیوں اور خصوصی مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر  شمسی توانائی پلانٹ کے حیاتی چکر کے لیے ایک ہی مقام پر تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے جن میں پیشرفت، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، حصول، تعمیر اور چلانا اور دیکھ بھال شامل ہیں۔  مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.com۔

ٹیک ایکسس کے بارے میں
ٹیک ایکسس ایک معروف ویلیو-ایڈڈ آئی ٹی تقسیم کار ہے جو انٹرپرائز اور وسطی مارکیٹ کے شعبوں کے لیے اینڈ-ٹو-اینڈ کاروباری حل فراہم کررہا ہے۔ اس کا استحقاق اپنے فروخت کنندگان اور دوبارہ فروخت کرنے والوں کے لیے ماحول دوست اور منافع بخش راستے حاصل کرنے، برقرار رکھنا اور ترقی دینا ہے۔ دبئی میں صدر دفاتر اور ریاض اور قاہرہ میں شاخوں کے ساتھ یہ آپریشنز مشرق وسطیٰ، لیونت اور شمالی افریقہ میں 16 سے زیادہ ممالک تک پھیلے ہوئے ہیں۔

ٹیک ایکسس پاکستان مارکیٹ میں اولین شمسی توانائی منصوبے بنانے والوں میں سے ایک کی حیثیت سے داخل ہوا ہے اور پاکستان کی شمسی مارکیٹ سے گہری وابستگی کا ارادہ رکھتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://www.techaccess.com۔

ایکوئیٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ سابقہ کروسبی کیپٹل پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور RIAALAW ان منصوبوں کے لیے مالی و قانونی مشیران ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے:
ایرک چینگ
ٹیلی فون:  8386 4518 136 86+ / 1190 ایکسٹینشن 8089 8689 25 86+
فیکس: 8097 8689 25 86+
ای میل: eric.zhang@etsolar.com/ pr@etsolar.com

Latest from Blog