ای ٹی سولر سی ای ایف سی سرمایہ کاری کے ساتھ آسٹریلیا میں کمرشل پی پی اے مارکیٹ بنائے گا

سڈنی، 12 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — ای ٹی سولر انرجی کارپوریشن (“ای ٹی سولر”) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماتحت ادارے ای ٹی سولر آسٹریلیا پرائیوٹ لمیٹڈ نے آسٹریلیا کی کمرشل شمسی مارکیٹ میں اپنے کاروبار کی ترقی کے لیے کلین انرجی فنانس کارپوریشن (“سی ای ایف سی”) کے ساتھ 20 ملین آسٹریلوی ڈالرزکی ڈیٹ فنانسنگ تنصیب کا معاہدہ کرلیا ہے۔

ای ٹی سولر ایکوئٹی میں 13.3 ملین آسٹریلوی ڈالرز تک فراہم کرے گا، جبکہ سی ای ایف سی بڑے قرضے میں 20 ملین آسٹریلوی ڈالرز تک دے گا، جو کمرشل پاور پرچیز ایگریمنٹ (“پی پی اے”) سے چلنے والے شمسی منصوبوں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے۔ یہ قرضہ شمسی نظاموں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوگا اور اس کی ملکیت ای ٹی سولر حاصل کرے گا۔

ان کوششوں میں ای ٹی سولر 30 کلو وواٹ اور 2 میگاواٹ کے درمیان کے حجم کے شمسی نظاموں کی ملکیت حاصل کرے اور انہیں چلائے گا جو شاپنگ سینٹروں، کان کنی اور ساخت گری کے کاروباروں سمیت متعدد تجارتی صارفین کو بجلی کا خریدار بنائے گا۔ یہ تجارتی بجلی صارفین ای ٹی سولر کے ساتھ پہلے سے طے شدہ نرخوں پر 10 سے 20 سال کے عرصے کے لیے پی پی ایز کے معاہدے کریں گے تاکہ کم خرچ سے فائدہ اٹھایا جا سکے تاکہ پی پی اے کی قیمتیں موجودہ بجلی کے نرخوں سے کافی حد تک کم ہوتی ہیں۔

“پی پی اے ماڈل عالمی بنیادوں پر بہت کامیاب ثابت ہوچکا ہے۔ اور خاص طور پر آسٹریلیا میں کمرشل پی پی اے مارکیٹ بڑھنے اور جڑیں مضبوط کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے،” سی ای ایف سی سی ای او اولیو ییٹس نے کہا۔ “ہم ای ٹی شمسی کمرشل پی پی اے نمونے کو واضح سرمائے کی ضرورت کی رکاوٹ کو دور کرنے والا سمجھتے ہیں جو کئی آسٹریلوی اداروں کو کم خرچ اور ماحول دوست شمسی توانائی استعمال کرنے کے قابل بنائے گا۔”

“ہم نے گزشتہ سال اپنے آسٹریلوی ماتحت ادارے کو اس زبردست مارکیٹ میں اپنے حل پیش کرنے والے کاروبار کی حیثیت سے بنایا۔ ڈینس شی، صدر اور سی ای او ای ٹی سولر نے کہا۔ “سی ای ایف سی کی سرمایہ کاری ای ٹی سولر کے پی پی اے نمونے کے اجراء میں بہت سہولت دے گی اور مقامی کمرشل شعبوں کو اپنے بجلی کے اخراجات کم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔”

ای ٹی سولر پی وی سسٹمز کے معروف معیارات کو یقینی بناتا ہے، اور انتہائی معیاری مقامی تقسیم کار اور تسلیم شدہ تنصیب کاروں سے شراکت داری کرتا ہے تاکہ آسٹریلیا میں ہر قسم کےکاروباروں کے لیے حل فراہم کیے جائیں۔ یہ ایک پائلٹ کمرشل پی پی اے منصوبے کا حامل ہے جو پہلے ہی کوئنزلینڈ میں جاری ہے، جبکہ ایسے ہی منصوبے ملک کے دیگر علاقوں میں بنائے جا رہے ہیں۔

سی ای ایف سی کے بارے میں

کلین انرجی فنانس کارپوریشن (سی ای ایف سی) مارکیٹ رکاوٹوں کو عبور کرنے اور قابل تجدید توانائی، توانائی موثریت اور کم اخراج کی ٹیکنالوجیوں سرمایہ کاری کو تحریک دینے کے لیے کمرشل طریقوں کے استعمال سرمایہ کاری کرتا ہے۔ سی ای ایف سی کلین انرجی فنانس کوآپریشن ایکٹ 2012ء کے تحت کام کرتا ہے۔ مزید معلومات ہماری ویب سائٹ www.cleanenergyfinancecorp.com.auپر دستیاب ہے۔

ای ٹی سولر کے بارے میں

ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجیوں اور خصوصی مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر  شمسی توانائی پلانٹ کے حیاتی چکر کے لیے ایک ہی مقام پر تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے جن میں پیشرفت، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، حصول، تعمیر اور چلانا اور دیکھ بھال شامل ہیں۔  مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.com۔

 مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے:
ایرک چینگ
ٹیلی فون: 8089 8689 25 86+ ایکسٹینشن 9011 / 8386 4518 136 86+
فیکس: 8079 8689 25 86+
ای میل: eric.zhang@etsolar.compr@etsolar.com

Latest from Blog