پی ٹی سی ایل کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف

کراچی:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) ملک بھر میں کرکٹ شائقین کے لیے بلااشتہار کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن کے ذریعے اب صارفین کہیں بھی کوئی بھی منظرناغہ کیے بغیرکرکٹ ورلڈکپ سے محظوظ ہو سکیں گے۔پی ٹی سی ایل لاکھوں افراد کو براڈ بینڈ اور ڈیجیٹل ٹیلی ویژن سروسزفراہم کر رہا ہے۔ شائقین کو بلا تعطل ورلڈ کپ نشریا ت فراہم کرنے کے لیے پی ٹی سی ایل نے نئی اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف کرا ئی ہے جس کے زریعے ورلڈ کپ میچ اب باآسانی موبائل فون، آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ پر دیکھے جا سکیں گے۔ پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر کمال احمد کا کہنا ہے کہ ایک ڈیجیٹل لیڈر کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل عوام کی ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ میں ترجیحات سمجھتا ہے، چاہے وہ گھرمیں موجود ٹی وی کی ا سکرین ہو یا پھر موبائل ڈیوائسزپر، پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی پلیٹ فارم پر اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے پوری قوم کو یکجا کررہا ہے۔کمال احمد نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل کی اس سروس کے ذریعے ہمارے صارفین اشتہارات کے بغیر کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور اپنی قومی ٹیم کوکی حمایت کر سکیں گے۔پی ٹی سی ایل صارفین150 دیگر ڈیجیٹل ٹی وی چینلز تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ویڈیو آن ڈیمانڈ کے ذریعے فلمیں اور ٹی وی آن ڈیمانڈ کے ذریعے ٹی وی پروگرامز بھی دیکھے جا سکیں گے،صارف اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن میں مہیا کردہ پرسنل وڈیو ریکارڈر کے زریعے اپنے پسندیدہ لمحات پر مبنی اپنی ایک ذاتی وڈیو لای


¿بریری بھی بنا سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل ویڈیو سروسز کے جنرل منیجر یاسر منظور نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ نیوز اور انٹرٹینمنٹ مواد کا مستقبل اوور دی ٹاپ ایپلیکیشن سے وابستہ ہے۔ ہم اپنے صارفین کو متعدد الاقسام اسکرینوں پر معیاری مواد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتے ہیںاور ہم اپنے صارفین کو ہر جگہ ہر وقت محظوظ کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی سی ایل صارفین اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن گو گل پلے اسٹور اور آئی ٹیونز سے باآسانی اپنے اینڈرائڈ فون ( اینڈرائڈ ٹیبز جلد آ رہی ہیں)یا ایپل ڈیوائسزکے لیے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں اور بلا تعطل ورلڈ کپ 2015 دیکھ سکتے ہیں۔ یہ سروس ورلڈ کپ کے لیے محض 499 روپے میں دستیاب ہے۔

Latest from Blog