کوٹ غلا م محمد : جوئے کے اڈے اور منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف احتجاج

کوٹ غلام محمد: کوٹ غلام محمد میں منشیات ،ہیروئن ،شراب اور جان لیوا گٹکے کی کھلے عام فروخت کے خلا ف عوام کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ کوٹ غلام محمد میں جوئے کے اڈوں،منشیات ہیروئن، شراب ،چرس ،جان لیوا گٹکا اور دیگر منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف علاقے کے عوام اور سماجی شخصیا ت نے احتجاج کیا، عوام کا کہنا ہے کہ منشیات کی کھلے عام فروخت بھاری بھتے کے عوض کی ہورہی ہے جس سے معصوم طلبا ءاور نوجوانون کی بڑی تعداد منشیات کا شکار ہو رہی ہے ، علاقے کے سماجی حلقوں کی جانب سے آئی جی سندھ ،ڈی آئی میر پور خاص اور ایس ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ منشیات اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کارروائی کر کے علاقے کو ان سے وا گزار کر ایاجائے۔

Next Post

وفاقی جامعہ اردو میں سیاحتی نمائش وسیمینا ر

Wed Sep 25 , 2013
کراچی:  وفاقی جامعہ اردو شعبہ جغرافیہ کے تحت سیاحتی نمائش و سمینا ر کاانعقاد 26اور27ستمبر کو گا۔ وفاقی جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس میں شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام سیاحتی نمائش اور سیمینا ر منعقد ہ ہو گا ،سیمینا رجمعرات اورجمعہ26اور27ستمبر کو صبح دس بجے ہو گا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور […]