ٹیکنی-پلیکس نے بھارتی کلوژر لائنر کمپنی گھیا انٹروژنز کو حاصل کرلیا

وین، پنسلوینیا، 17 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ٹیکنی-پلیکس بھارت کی مقامی اور برآمدی مارکٹیوں میں ای پی ای فوم کلوژر لائنرز کے معروف فراہم کنندہ گھیا ایکسٹروژنز پرائیوٹ لمیٹڈ کے حصول کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔ احمد آباد، بھارت میں یہ حصول بھارت میں موجودہ کاروبار کے ساتھ اور اپنے کلوژر لائنر کاروبار کو عالمی سطح پر بڑھانے سے ٹیکنی کی وابستگی کو بڑھاتا ہے۔ پال ینگ، ٹیکنی-پلیکس کے سی ای او، نے کہا کہ “گھیا انٹروژنز ٹیکنی-پلیکس کے لیے زبردست بنیاد فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنے موجودہ اور نئے بھارتی صارفین کو ادویات ساز، غذائی اور ایف ایم سی جی مارکیٹوں کے لیے ٹیکنی کی کلوژر لائنر مصنوعات کی مقامی پیداوار پیش کرے۔ یہ ٹیکنی کو گھیا مصنوعات کو بھارت اور ایشیا میں اپنے موجودہ چینلوں کے ذریعے پیش کرنے کا بھی موقع دیتی ہے۔ ہم خاص طور پر جناب نکل گھیا کے شکر گزار ہیں، جو کاروابری ادارے کی رہنما قوت ہیں، اور بدستو رادارے میں رہیں گے اور بھارت اور خطے میں ٹیکنی کے کاروبار کو بڑھانے میں کلیدی کردار اداکریں گے۔

ٹیکنی-پلیکس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

ٹیکنی-پلیکس انکارپوریٹڈ تکنیکی طور پر پیچیدہ مصنوعات اور پرزے تیار کرنے والا عالمی ادارہ ہے جو خاص ایپلی کیشنز میں صارفین کی خاص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔ ادارہ تین شعبوں میں کام کرتا ہے: صحت عام، خصوصی پیکیجنگ اور غذائی پیکیجنگ۔ ٹیکنی پلیکس کی بنیادی مصنوعات میں کلوژر لائنرز، میڈیکل ٹیوبنگ، بہترین ادویات سازی فلمیں، طبی مرکبات، اجزاء اور تھرموفورمڈ کنٹینرز کو لگانا شامل ہیں۔ ادارے کے صدر دفاتر وین، پنسلوینیا میں ہیں اور یہ اپنے عالمی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دنیا بھر کے نو ممالک میں ساخت گری کی 26 تنصیبات چلاتا ہے۔ ٹیکنی-پلیکس کی صلاحیتوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے www.tekni-plex.comملاحظہ کیجیے یا (484) 690-1520پر ادارے کو کال کیجیے۔

Latest from Blog