کراچی (پی پی آئی) 28 سیاسی و مذہبی جماعتوں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے 4 اکتوبر اور 7 اکتوبر کے ایام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنما مجاہد چنا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا اس وقت پوری امت، پورا عالم اسلام ایک شدید غصہ اور اضطراب میں ہے۔ ملی یکجہتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسرائیل کی ناجائز ریاست کے سامنے کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔ سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 7 اکتوبر کو سب نے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کرنی ہے۔
Next Post
اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کا مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے لاہور پولیس سے رابطہ
Thu Oct 3 , 2024
اسلام آباد/لاہور/راولپنڈی (پی پی آئی)اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے لاہور پولیس سے رابطہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں توڑ پھوڑ اور امن وامان کی صورت حال خراب کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع کر […]
