کراچی(پی پی آئی)رواں سال ستمبر کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 20 فیصد اضافے سے 1.27 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔ بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈنے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر رپورٹ جاری کردی۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروخت میں اضافہ ایم ایس اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 20.19 فیصد اور 20.06 فیصد کی کمی کے درمیان زیادہ طلب کی وجہ سے ہوا ہے۔ پٹرول کی طلب میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 0.63 ملین ٹن رہی،اسی طرح ستمبر 2024 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی ترسیل 25 فیصد اضافے کے ساتھ 0.49 ملین ٹن رہی۔ دوسری جانب فرنس آئل (ایف او) کی فروخت کا حجم18 فیصد کم ہوکر 0.07 ملین ٹن تک پہنچ گیا، جس کی وجہ ایف او پر مبنی بجلی کی پیداوار کی کم طلب ہے۔
Next Post
اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان
Thu Oct 3 , 2024
کراچی (پی پی آئی) اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 622 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے ہنڈریڈ انڈیکس 82 ہزار589 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ […]
