یو بی ایم انڈیا نے بھارت-سری لنکا رینیویبل انرجی گروتھ فورم 2015ء کا اعلان کردیا

کولمبو، 23 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان –

کولمبو، سری لنکا میں اولین فورم

ملک میں سالانہ رینیویبل انرجی انڈیا (REI) میلے کے میزبان یو بی ایم انڈیا نے اولین بھارت-سری لنکا رینیویبل انرجی گروتھ فورم کا اعلان کیا ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں میں موجود کاروباری مواقع کو ظاہر کیا جائے۔

UBM%20India%20Logo یو بی ایم انڈیا نے بھارت سری لنکا رینیویبل انرجی گروتھ فورم 2015ء کا اعلان کردیا

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130226/599595-c)

سیلون چیمبر آف کامرس کی خاص حمایت کے تحت یہ ایک روزہ اجلاس 11 مارچ کو گلاداری ہوٹل، کولمبو میں ہوگا اور صدر سری لنکا کے حالیہ دورے اور 13 مارچ کو بھارتی وزیراعظم شری نریندر مودی کے دورۂ سری لنکا کی روشنی میں مزید اہمیت حاصل کرتا ہے۔ قابل تجدید توانائی کا شعبہ نئی بھارتی حکومت کی سرفہرست ترجیح رکھنے والے شعبوں میں سے ایک ہے جس میں بھارت نے سال 2022ء تک 100 گیگاواٹ شمسی توانائی اور 60 گیگاواٹ ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کا زبردست ہدف مقرر کر رکھا ہے، اور امکان ہے کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کو تحریک دینے کے لیے 200 ارب امریکی ڈالرز آئے گی۔

بھارت-سری لنکا رینیویبل انرجی گروتھ فورم کا مقصد اس صنعت میں بھارتی کاروباروں کو ترقی کے موزوں مواقع پیش کرکے سری لنکا میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ترقی کی رفتار بڑھانا ہے۔ معروف صنعتی ماہرین، مصنوعات تیار کرنے والے، سسٹم تکمیل کار اس شعبے میں دونوں ملکوں کے مل کر کام کرنے کے امکانات پر روشنی ڈالیں گے، کہ وہ کاروباری تحریک کے نئے معیارات حاصل کرنے کے لیے اختتام پر استعمال کی ایپلی کیشنز اور منصوبوں کو تکمیل تک پہنچائیں۔

اجلاس سسٹم تکمیل کاروں، تقسیم کاروں، چینل شراکت داروں، مشیروں اور کاروباری منتظمین کو جدید رحجانات، بہترین طریقوں اور جدید حلوں پر کلیدی فیصلہ سازوں اور اداروں کے ساتھ ملنے اور بات کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ معروف ماہرین توانائی حفاظت اور اقتصادی ترقی کے لیے قابل تجدید توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے لیے پالیسی، ٹیکنالوجی، مالیات اور دیگر اہم محرکات پر خطاب کریں گے۔

اعلان کے موقع پر جوجی جارج،، ایم ڈی، یو بی ایم انڈیا نے کہا کہ “سری لنکا قابل تجدید توانائی وسائل کے لیے بہت صلاحیتیں رکھنے والی مارکیٹ ہے، لیکن ان وسائل کو استعمال کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کی ترقی کے منصوبوں کو ترتیب دینے اور نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ کاروباری آغاز کے ساتھ یو بی ایم انڈیا شمسی اور ہوا سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بنیاد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حل تلاش کیے جائیں اور ایک ایسے وقت میں دونوں ملکوں کے لیے توانائی حفاظت کو بہتر بنایا جائے جب عالمی موسمیاتی تبدیلی کے خدشات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔ مل جل کر ہم تعاون اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے خطے میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو تیز کرسکتے ہیں۔”

گفتگو کے کلیدی موضوعات میں شامل ہوں گے:

  • صاف توانائی کا منظرنامہ: توانائی حفاظۃ کا حصول اور فوسل ایندھن پر انحصار میں کمی
  • کاروباری ترقی اور ٹیکنالوجی کا نقشہ راہ – تعاون اور شرکت کاری
  • چھت پر شمسی توانائی کے اور آف-گرڈ حلوں کی حقیقی صلاحیت کا اندازہ لگانا
  • توانائی نتیجہ خیزی کو یقینی بنانے کے لیے سرمایہ کاری اور خطرے کو کم کرنا
  • ہوا سے بجلی: نئے کاروباری مواقع

یو بی ایم انڈیا کے بارے میں

یو بی ایم انڈیابھارت  کا سب سے بڑا ذرائع ابلاغ اور تقریبات کا ادارہ ہے جو افراد کو شامل کرتا اور کاروباروں کو قوت دیتا ہے۔ یو بی ایم انڈیا صنعت کو ایسی بنیادیں فراہم کرتا ہے جو کئی اقسام کی نمائشوں، مواد کے مطابق اجلاسوں اور سیمینارز، ٹیک میڈيا، براہ راست تقریبات، ڈیٹا سروسز اور طاقتور میڈیا برانڈز کے ذریعے دنیا بھر سے خریداروں اور فروخت کرنے والوں کو ساتھ لاتی ہیں۔ یوبی ایم انڈیا  ملک میں سال بھر میں 20 سے زیادہ بڑے پیمانے پر نمائشیں اور 40 اجلاسوں کی میزبانی کرتا ہے؛ اور یوں مختلف صنعتوں کے درمیان تجارت کو ممکن بناتا ہے۔ یو بی ایم ایشیا کا یہ ادارہ یو بی ایم انڈیا  ممبئی، نئی دہلی، بنگلور اور چنئی میں دفتر رکھتا ہے۔ یو بی ایم ایشیا یو بی ایم پی ایل سی کی ملکیت ہے جو لندن اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہے۔ یو بی ایم ایشیا کا معروف نمائش منعقد کرنے والاہے  اور برعظیم چین، بھارت اور ملائیشیا میں سب سے بڑا تجارتی منتظم ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.ubmindia.in

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130226/599595-c

ذریعہ: یو بی ایم انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ

Latest from Blog