اورل-بی (ر) نے موبائل ورلڈ کانگریس 2015ء میں نئی ایپ ٹیکنالوجی کی رونمائی کردی

– انقلابی اورل-بی بلوٹوتھ سے لیس ٹوتھ برش اور ایپ منہ کی دیکھ بھال کے طرز عمل کو بدلنے میں مدد دے رہے ہیں

سنسناٹی، 2 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان-

منہ کی دیکھ بھال میں عالمی رہنما ادارے اورل-بی نے بارسلونا، اسپین میں 2015ء سالانہ جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنی ایپ میں بہتریوں کی رونمائی کی ہے جو برش کرنے کے معمولات کو ہموار کرکے اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے ذریعے اس کے اعلیٰ ترین کارکردگی دکھانے والے برشوں سے منسلک ہوتی ہے۔ اورل-بی مسلسل دانتوں کی دیکھ بھال کے سفر اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے ساتھ اورل-بی ایپ کو جدید تر اور شخصی بنا رہا ہے، جو پہلے ہی بلوٹوتھ-منسلک ٹوتھ برش کو استعمال کرتے ہوئے منہ کی دیکھ بھال کے رویوں کو تبدیل کررہی ہے۔ مزید برآں، اورل-بی اکتوبر 2015ء میں اورل-بی ایپ کا ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) اور سافٹویئر ڈیولپمنٹ کٹ (ایس ڈی کے) شروع کرنے کا فخریہ اعلان کرتا ہے، جو صارفین کے لیے تیسرے فریق کے ساتھ کام کے ذریعے منہ کی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل تجربے کا حصہ بننا ممکن بنائے گا۔

گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس میں اسمارٹ سیریز اور اورل-بی ایپ کے اجراء کے بعد سے ابتدائی نتائج نے مختلف پیمانوں پر منہ کی دیکھ بھال کے رویوں میں عالمی سطح پر بہتری کے اشارے دیے ہیں۔ ایپ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ اورل-بی برقی ٹوتھ برش صارفین اب اوسطاً 2:24 تک برش کررہے ہیں۔ یہ عام ٹوتھ برش کے ساتھ 60 سیکنڈز سے بھی کم وقت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے[1]۔ مزید برآں، ریکارڈ شدہ برش کرنے کے نصف سے زیادہ واقعات میں خلال کرنا، غرارے کرنا اور زبان کی صفائی بھی شامل رہے۔ ان اعدادوشمار اور صارفین کے جوابات کے ملاپ کے ذریعے اورل-بی حقیقی ردعمل کے ساتھ نتیجہ نکال سکتا ہے کہ صارفین کی زیادہ دیر تک برش کرنے، کم طاقت لگانے اور اپنے ماہرین دندان کی ماہرانہ آراء کے عین مطابق دانتوں کی صفائی کرنے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

اورل-بی اسمارٹ سیریز اور ایپ استعمال سے حاصل ہونے والے منہ کی صفائی کے اعدادوشمار [2]

  • برش کرنے کے دورانیوں میں سے کل 83 فیصد دو منٹ سے زیادہ کے تھے، جبکہ برش کرنے کا عالمی دورانیہ 2:24 رہا۔
  • اورل-بی ایپ اجراء کے بعد سے تقریباً 300,000 بار ڈاؤنلوڈ کی جاچکی ہے؛ جس میں دسمبر 2014ء میں 87 فیصد متحرک صارفین تھے۔
  • منہ کی زیادہ بہتر دیکھ بھال کو معمول بنانے کے لیے اندازاً 60 فیصد برش دورانیے غراروں، خلال اور زبان کی صفائی کی ایپ یاددہانیوں پر بھروسہ کرے ہیں۔
  • اورل-بی اسمارٹ سیریز مع اورل-بی ایپ صارفین کو منہ کے چہار گوشوں میں جامع انداز میں برش کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

پی اینڈ جی کے گلوبل برانڈ ڈائریکٹر اسٹیفن اسکوئیر نے کہا کہ “منہ کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے اپنی ایپ کی صلاحیت کے حوالے سے صارفین کے ردعمل اور اعدادوشمار سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اور ہم نے اسے اس شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری اورجدت طرازی کے لیے تحریک پاتے ہوئے ثبوت کے طور پر استعمال کیا ہے۔ دانتوں کے ماہرین اور صارفین کے ساتھ شراکت داری میں اورل-بی نے اگلی نسل کے برش کرنے کے تجربے کو تخلیق کیا جو ذاتی اہداف، دانتوں کا بے مثال دھیان اور لطف استعمال کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کے لیے یقینی بناتا ہے کہ وہ دندان ساز کی کرسی سے باہر ہی بہترین ممکنہ نتائج پائیں۔”

ایپ کو بہتر بنانے کے لیے صارفین اور ماہرین دندان کے ساتھ سال بھر کے تعاون کے بعد اورل- نے زیادہ ذاتی نوعیت کے برش کرنے کے تجربے کی ضرورت سے نمٹا ہے۔ اورل-بی صارفین اب منہ کی دیکھ بھال کے اپنے اہداف کے مطابق سفر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور ان کے ماہرین دندان ایپ کے اندر ہی براہ راست تجاویز اور جواب دے سکتے ہیں۔ ان بہتریوں کا ہدف صارف کے لیے یقینی بنانا ہے کہ کہ وہ اپنے ماہرین دندان کی تجاویز کو ایک ہموار ایپ تجربے کے ذریعے پورا کرے۔

دانتوں کے دیکھ بھال کے سفر:

  • دانتوں کے دیکھ بھال کا ہر انفرادی سفر خاص طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اپنے منہ کی دیکھ بھال کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے، جس میں آنے والی شدہ کے لیے زیادہ سفید دانت، یا کھانے کے شوقین حضرات کے لیے تازہ سانس شامل ہیں۔
  • سفر پہلے سے طے شدہ دورانیے کے لیے زیادہ متحرک اور مصروف برش کرنے کا معمول دیتا ہے، اور ہر سفر ہم پلہ بنانے کے لیے متعلقہ مصنوعات کی تجاویز بھی پیش کرتا ہے۔
  • صارفین پانچ سفروں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں: تازہ سانس، دانتوں کے میل کا خاتمہ، سفیدی، مسوڑھوں کی صحت یا منہ کی دیکھ بھال۔

پیشہ ورانہ رہنمائی:

  • ایک ماہر دندان منہ کے کسی خاص حصے کے لیے برش کرنے کے اضافی اوقات شامل کرسکتا ہے، دانتوں کے حالات منتخب کرسکتا ہے اور اپنے مریضوں کو خصوصی برش کرنے یا دانتوں کے درمیان کی صفائی کی ہدایات فراہم کرسکتا ہے تاکہ وہ گھر پر ان کی پیروی کرے۔
  • ایک ماہر دندان ایپ کے ذریعے مصنوعات کی تجاویز دے سکتا ہے، جس میں مریضوں کی خصوصی ضروریات کی بنیاد پر مصنوعات کا انتخاب ہوگا۔
  • مریض اپنے حفظان صحت کے ماہر یا ماہر دندان کے ساتھ بذریعہ ای میل تعمیل کے اعدادوشمار پیش کرسکتا ہے، تاکہ بہتری کے حصوں پر نظر رکھی جا سکے اور انہیں بہتر بنایا جا سکے اور منہ کی دیکھ بھال کے معمولات کو بہتر بنانے میں مدد دی جا سکے۔

ایپ 2015ء کے اواخر میں اے پی آئی کھول کر صارفین کو دیگر ڈیجیٹل پروگراموں میں منہ کی دیکھ بھال کی معلومات رضاکارانہ طور پر شامل کرنے کی اجازت دے گی۔ یہ صارفین کے لیے اپنی عافیت پر جامع انداز میں نظر رکھنے کے لیے ہموار مقام تخلیق کرے گا، اور ممکنہ طور پر صارفین کو مختلف انعامی پروگراموں کے ذریعے برش کرنے کے اچھے رویے اپنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اورل-بی صارفین کے برش کرنے کے ڈیٹا سے ڈیولپرز کو ایپس تخلیق کرنے یا بڑھانے کا موقع دینے پر کام کررہا ہے۔ اگر دلچسپی ہے تو اورل-بی کو sdk@oralb.comپر ای میل کریں۔

اورل بی ان پیشرفتوں کو موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران انوویشن سٹی میں پیش کرے گا، جو شرکاء کو ڈیجیٹل برشنگ مقامات پر ماہرین دندان کی رہنمائی میں اورل-بی کی ٹیکنالوجی کا تجربہ اٹھانے کا موقع دے گا۔

ج ایس ایم اے کے چیف مارکیٹنگ آفیسر مائیکل او’ہارا نے کہا کہ “جی ایس ایم اے انوویشن سٹی یہ ظاہر کرتا ہے کہ جدید موبائل ٹیکنالوجی کس طرح ہماری زندگیوں کو بہتری کے لیے بدل رہی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ منہ کی صحت کی ٹیکنالوجی کے ساتھ مسلسل دوسرے سال ہمارے ساتھ موجود ہے۔ موبائل ٹیکنالوجی دنیا بھر میں اربوں افراد پر تبدیلی کا اثر رکھتی ہے، صحت اور فٹ رہنے کے لیے ویئریبلز تک۔ اورل-بی اس کی ایک نمایاں مثال ہے اور ہماری نظریں انہیں ایک مرتبہ پھر سٹی میں خوش آمدید کہنے پر مرکوز ہیں۔”

بلوٹوتھ 4.0 کنیکٹیوٹی رکھنے والا اورل-بی اسمارٹ سیریز برقی ٹوتھ برش مغربی یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا میں 20 سے زیادہ مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔ 2015ء کے موسم گرما تک یہ برش تقریباً 50 عالمی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی 2015ء کے موسم گرما میں اورل-بی پرو 5000 اور 5800 ماڈلز میں متعارف کروائی جائے گی، جو مختلف قیمتوں پر زیادہ انٹرایکٹو آپشنز تخلیق کررہے ہیں۔ اورل-بی ایپ 3.0 موسم گرما 2015ء میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر مفت دستیاب ہوگی۔

اورل-بی کے برقی ٹوتھ برش مع بلوٹوتھ 4.0 کنیکٹیوٹی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے oralb.co.uk۔

اورل-بی کے بارے میں

اورل-بی (ر) 5 ارب ڈالرز سے زیادہ کی برش مارکیٹ میں عالمی رہنما ادارہ ہے۔ پروکٹر اینڈ گیمبل کے ایک حصے کے طور پر اس برانڈ میں بچوں اور بڑوں کے لیے عام اور برقی ٹوتھ برش، منہ کے اریگیٹرز اور دانتوں کے درمیان کی مصنوعات، جیسا کہ خلال وغیرہ شامل ہیں۔ اورل-بی (ر) دستی ٹوتھ برش امریکہ اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں میں کسی بھی دوسرے برانڈ سے زیادہ ماہرین دندان کی جانب سے خود استعمال کیے جاتے ہیں۔

پروکٹر اینڈ گیمبل کے بارے میں

پی اینڈ جی اپنے برانڈز کے ساتھ دنیا بھر میں تقریباً پانچ ارب افراد کو خدمات دیتا ہے۔ ادارہ قابل بھروسہ، معیاری، رہنما برانڈز کے مضبوط ترین پورٹ فولیوز میں سے ایک رکھتا ہے جس میں شامل ہیں آلویز (ر)، ایمبی پیور (ر)، باؤنٹی (ر)، چارمن (ر)، کریسٹ (ر)، ڈان (ر)، ڈاؤنی (ر)، ڈیورا سیل (ر)، فیئری (ر)، فیبریز (ر)، گین (ر)، جیلیٹ (ر)، ہیڈ اینڈ شولڈرز (ر)، لینور (ر)، اولے (ر)، اورل-بی (ر)، پیمپرز (ر)، پینٹین (ر)، ایس کے-II (ر)، ٹائیڈ (ر)، وکس (ر)، ویلا (ر) اور وسپر (ر)۔ پی اینڈ جی برادری میں دنیا بھر میں تقریباً 70 ممالک میں آپریشنز شامل ہیں۔ پی اینڈ جی اور اس کے برانڈز کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور مکمل معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.pg.com۔

[1] برٹش ڈینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن، 25 مئی 2010ء۔ حاصل کردہ از http://www.dentalhealth.org/news/details/399

[2] آئیکون موبائل دسمبر سہ ماہی رپورٹ، 2014ء

Latest from Blog