پاکستان میں پٹرولیم ذخائردریافت کرنے کیلئے ایس آئی ایف سی کی حکومت کو معاونت

 اسلام آباد (پی پی آ ئی)پاکستان میں پٹرولیم کے نئے ذخائر دریافت کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔اسی سلسلے میں پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور چائنا سینٹرل ڈپازٹری اینڈ کلیئرنگ کمپنی (سی سی ڈی سی) نے پاکستان کی شیل اور ٹائٹ گیس کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر شیل گیس کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے ہی 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔چین کے ساتھ اس نئی شراکت داری کا مقصد ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے مقامی توانائی کے وسائل کو بروئے کار لانا ہے۔اس یادداشت کے تحت سی سی ڈی سی اپنی ڈرلنگ اور اپ اسٹریم آئل فیلڈ سروسز کے ذریعے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن میں او جی ڈی سی ایل کو معاونت فراہم کرے گی۔یہ یادداشت پاکستان کے غیر استعمال شدہ توانائی کے وسائل کو تلاش کرنے اور ملک کو توانائی میں خود کفیل بنانے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔بلا شبہ ملکی معیشت کے استحکام کا دارو مدار توانائی کے شعبے پر ہے، جس کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی خدمات قابل قدر ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کسی کو بھی اقتصادی فوائد کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:وزیراعظم

Tue Oct 8 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی گزشتہ سات ماہ کے دوران حکومتی اقدامات کی وجہ سے ملک کو حاصل ہونے والے اقتصادی فوائد کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔آج (منگل) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی […]