سرینگر)پی پی آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع اسلام آباد سے ایک بھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منگل کی شام لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی جس کی شناخت ہلال احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے،کی لاش ضلع کے علاقے کوکر ناگ سے برآمد ہوئی ہے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹیریٹوریل آرمی کے اہلکار کی لاش بدھ کی صبح محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران برآمد ہوئی ہے۔