جے اے سولر نے 1500 وولٹ پی وی ماڈیول کا اجراء کردیا

شنگھائی، 9 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے نئے 1500 وولٹ پی وی ماڈیول کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس کا عالمی اجراء فروری 2015ء میں کیا گیا۔ پروڈکٹ 25 فروری کو پی وی ایکسپو جاپان میں پیش کی گئی جہاں اس کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔ نیا ماڈیول متعدد آنے والی نمائشوں میں بھی پیش کیا جائے گا، جس میں مارچ کے اوائل میں لندن میں ہونے والی ایکوبلڈ کانفرنس اور اپریل کے اواخر میں چین میں طے شدہ ایس این ای سی پی وی پاور ایکسپو شامل ہیں۔

زیادہ سے زیادہ سسٹم وولٹیج کے لیے موجودہ آئی ای سی صنعتی معیار سسٹم وولٹیج میلان کا 1000 وولٹ ہے۔ جے اے 1500 وولٹ پی وی ماڈیول سسٹم وولٹیج میلان کے 1500 وولٹ کے لیے آئی ای سی معیارات کے تحت کارکردگی ثابت کرچکا ہے، اور 1500 وولٹ سسٹمز کے معیارات حالات میں پی آئی ڈی کا سخت ترین امتحان پاس کیا ہے۔ ٹی یو وی کی جانب سے ثابت شدہ اور مستند یہ کارکردگی اس نئی پروڈکٹ کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے۔

جناب یونگ لیو، چیف ٹیکنالوجی آفیسر جے اے سولر نے تبصرہ کیا کہ “زیادہ سے زیادہ سسٹم وولٹیج کو 1500 وولٹ تک بڑھانے کا مطلب اسٹرنگ لمبائی میں 50 فیصد تک ممکنہ اضافہ اور پورے نظام پر اخراجات میں کمی ہے۔ یہ ناگزیر رحجان ہے کہ 1500 وولٹ سسٹمز عالمی پیمانے پر تنصیب کا آغاز کریں گے۔ ہمارے نئے 1500 وولٹ پی وی ماڈیول صنعتی پی وی ٹیکنالوجی میں رہنما کی حیثیت سے حاصل جے اے کی مسابقتی برتری کا ایک اور ثبوت ہیں۔”

Latest from Blog